قرآن حکیم نے ہم کو معیار دے دیا ہے: قرآن نے کہا ہے: محمد (ص) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت ہیں۔ (سورۂ فتح، آيت 19) کیا ہم پیغمبر کے ساتھ ہیں؟ اگر آپ دیکھیں کہ یہ راہ، جس پر آپ چل رہے ہیں، کفار کی خوشی کا باعث ہے تو جان لیجیے کہ آپ پیغمبر کے ہمراہ نہیں ہیں (لیکن) اگر آپ نے دیکھا کہ نہیں یہ راہ کہ جس پر آپ چل رہے ہیں، یہ سامراج کو، دین کی دشمن، اسلام مخالف حکومتوں کو ناراض اور غیظ و غضب میں مبتلا کر رہی ہے تو ٹھیک اور صحیح ہے۔ یہ علامت اور معیار ہے۔ ہم متوجہ رہیں، ہمیں معلوم ہو کہ ہم کیا کررہے ہیں ؟ کیا کہہ رہے ہیں؟! ہم جو بات بھی کہہ رہے ہیں وہ ہمارے دشمن کی سازش میں معاون نہ ہو، دشمن کے منصوبے کو پورا نہ کرے۔
امام خامنہ ای
12 ستمبر 2023