شہداء ہم سے کہتے ہیں: اور اپنے ان پسماندگان کے بارے میں بھی، جو ابھی ان کے پاس نہیں پہنچے ہیں، خوش اور مطمئن ہیں کہ انھیں کوئی خوف نہیں ہے اور نہ کوئی حزن و ملال ہے۔ (سورۂ آل عمران، آیت نمبر 170) یہ راستہ، وہ راستہ ہے جس میں کوئي خوف اور رنج وغم نہیں ہے، ڈر اور ہراس نہیں ہے، یہ خدا کی راہ ہے، اس راہ میں ثابت قدم رہنا چاہیے، اس راہ پر پوری طاقت کے ساتھ قدم آگے بڑھانا چاہیے، اس راہ میں دشمن کے وسوسوں سے پیروں میں لغزش نہ آئے۔ ایرانی قوم کو چاہیے کہ شہیدوں کا پیغام سننے کے بعد اپنا اتحاد، اپنی یکجہتی، اپنا جذبہ اور اپنی کوشش اور زیادہ بڑھا دے۔ شہیدوں کا پیغام ہمارے لیے یہ ہے۔

امام خامنہ ای

21 نومبر 2021