شہدا کا نام، حیات اور بقا کا متقاضی ہے۔ یعنی راہ خدا میں قربانی کی خاصیت اور پہچان یہ ہے کہ شہید کا نام دنیا میں جاوداں رہتا ہے: تو جو جھاگ ہے وہ تو رائیگاں چلا جاتا ہے اور جو چیز (پانی اور دھات) لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہے وہ زمین میں باقی رہ جاتی ہے۔ (سورۂ رعد، آیت 17) شہادت کا خاصہ اور راہ خدا میں قربانی کی خاصیت اور پہچان یہ ہے کہ قدرتی طور پر شہید باقی اور جاوداں ہوجاتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر مخالف اسباب و عوامل میدان میں اتر آئیں تو وہ مؤثر نہیں ہوتے۔  کیوں نہیں، بہت سے دوسرے گرانقدر اقدار کی طرح جن کی مخالف چیزیں میدان میں آ گئيں اور اقدار کے حامیوں نے کما حقہ دفاع نہیں کیا تو باطل نے حق پر غلبہ حاصل کر لیا۔

امام خامنہ ای

27 ستمبر 2023