Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کو تنہا کر دیا جائے

میلبورن آسٹریلیا کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے اس سال کے حج کو حج برائت کا نام دیے جانے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
2024/06/15

ملت ایران کا پیغام شجاعانہ مزاحمت کا پیغام ہے

ملت ایران کا تمدنی پیغام اور ملت ایران کے اعتبار کی بنیاد قرار پانے والا پیغام دنیا میں ظلم کے مقابلے میں اس کی شجاعانہ مزاحمت کا پیغام ہے۔ منہ زوری اور توسیع پسندی کے مقابلے میں جس کا مظہر آج امریکہ اور صیہونی ہیں۔ امام خامنہ ای
2024/03/26

امریکیوں کو اس علاقے سے جانا پڑے گا

حالیہ چند مہینوں میں مزاحمت نے اپنی توانائیوں کا مظاہرہ کیا اور امریکہ کے اندازوں کو درہم برہم کر دیا۔ امریکہ اس علاقے میں، عراق، شام، لبنان وغیرہ پر اپنا غلبہ چاہتا تھا۔ مزاحمت نے دکھا دیا کہ یہ ممکن نہیں ہے، امریکیوں کو اس علاقے سے جانا پڑے گا۔   امام خامنہ ای  
2024/03/21

امریکہ، برطانیہ اور بعض یورپی ممالک ظلم میں ہاتھ بٹا رہے ہیں

ایک قوم اپنی سرزمین میں بے پناہ مظالم کا نشانہ بنتی ہے، ان کی عورتیں، ان کے بچے، ان کے مکانات بے رحمی سے مٹائے جاتے ہیں اور کچھ ممالک روکنا تو در کنار اس میں تعاون کر رہے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور بعض یورپی ممالک۔ ہم اس کے مخالف ہیں۔ امام خامنہ ای
2024/03/07

انتخابات قومی اور عوامی طاقت کا آئینہ

انتخابات قومی اور عوامی طاقت کا آئینہ ہیں۔ امریکہ، یورپ پر غالب پالیسیاں، صیہونی پالیسیاں، دنیا کے بڑے سرمایہ داروں اور بڑی کمپنیوں کی پالیسیاں عوام کی بھرپور موجودگی سے سب سے زیادہ ڈرتی ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر قوم میدان میں اتر پڑے تو مشکلات پر ضرور قابو کر لے گی۔ امام خامنہ ای
2024/02/29

اہم خطبے: امریکہ اپنی مشرق وسطی کی پالیسی میں ناکام ہو چکا ہے

امریکہ کمزوری سے دوچار ہے، معاشی اور مالی طور پر بھی اور سیاسی میدان میں بھی، یہ ایک حقیقت ہے۔ فلسطین کے مسئلے میں اس کو شکست ہو چکی ہے، عراق کے مسئلے میں وہ ناکام ہو گیا، امریکیوں کی خواہش تھی کہ عراق کا نظام براہ راست خود چلائیں، ملت عراق اٹھ کھڑی ہوئی اور اس کی اجازت نہیں دی، انھوں نے چاہا کہ اپنی مرضی کی کٹھ پتلی حکومت لے آئیں اس میں بھی ناکام ہو گئے، چاہا کہ کیپچولیشن (CAPITULATION) کے ذریعے عراق میں جمے رہیں، عراقی قوم اور حکومت نے اس کی بھی اجازت نہیں دی۔ یہی چیز سبب بنی کہ امریکیوں کا کوئی بھی خواب پورا نہ ہوسکا اور انھیں اپنا سا منہ لئے عراق سے نکلنا پڑا ... اندرونی مسائل میں بھی امریکا کمزور ہو چکا ہے، جسے امریکی امریکی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کا اقرار کرنا نہیں چاہتے۔ امام خامنہ ای 3 فروری 2012    
2024/01/16

امریکہ بچوں، عورتوں اور نہتے عوام پر بمباری میں ہاتھ بٹا رہا ہے

امریکہ جنگ بندی کرنے اور بمباری روکنے سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادیں بڑی بے شرمی سے ویٹو کر دیتا ہے، یعنی در اصل بچوں، عورتوں، بیماروں، سن رسیدہ افراد اور نہتے عوام پر بمباری میں ہاتھ بٹا رہا ہے۔  امام خامنہ ای  
2023/12/24

جرائم کی سپلائی

اگر امریکہ کی طرف سے اسلحہ جاتی مدد اور پشت پناہی نہ ہوتی تو بد عنوان، جعلی اور جھوٹی صیہونی حکومت (7 اکتوبر کے بعد) پہلے ہی ہفتے میں ختم ہو جاتی، سرنگوں ہو جاتی۔ اگر امریکہ کی مدد نہ ہو تو طے ہے کہ صیہونی حکومت چند دن کے اندر مفلوج ہو جائے گی۔   امام خامنہ ای 
2023/12/24

امریکہ کے خون آلود ہاتھ

امریکہ کے ہاتھ غزہ میں جاری غاصب حکومت کے جرائم اور مظلوموں، بچوں، بیماروں اور عورتوں کے خون میں کہنیوں تک ڈوبے ہوئے ہیں۔ امریکہ ہی اسے مینیج کر رہا ہے۔  امام خامنہ ای
2023/12/19

نفاق کو بے نقاب کر دینے والا خون

غزہ کے عوام نے اپنے صبر سے، اپنی استقامت سے اور پسپائی سے اپنے انکار کے ذریعے امریکہ، فرانس اور برطانیہ وغیرہ کے چہروں سے نفاق کا پردہ ہٹا دیا، انہیں بے نقاب کر دیا۔  امام خامنہ ای 1 نومبر 2023
2023/12/02

عالم اسلام یہ نہ بھولے

عالم اسلام یہ نہ بھولے کہ اس اہم اور فیصلہ کن مسئلے میں اسلام کے مقابل، ایک مسلم قوم کے مقابل، مظلوم فلسطین کے مقابل جو کھڑا ہوا ہے وہ امریکہ ہے، فرانس ہے، برطانیہ ہے۔  امام خامنہ ای
2023/11/28

بیدار ضمیر

غزہ کے عوام نے اپنے صبر و ضبط سے پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔ یہاں تک کہ برطانیہ، فرانس اور امریکہ میں عوام کا سیلاب نکلتا ہے اور اسرائیل کے خلاف اور امریکی حکومت کے خلاف نعرے لگاتا ہے۔  امام خامنہ ای
2023/11/17

اسمگلنگ کی زندگی

اگر امریکہ کی مدد نہ ہوتی اور نہ ہو تو طے ہے کہ صیہونی حکومت چند دن کے اندر مفلوج ہو جائے گی۔ امام خامنہ ای
2023/11/10

جن کب بوتل سے باہر آ گيا ہے صیہونیوں کو پتہ ہی نہیں!

ٹھیک ہماری آنکھوں کے سامنے ایک بڑا الٹ پھیر شروع ہو گيا ہے۔ وہ لوگ جو اس کا حصہ ہوتے ہیں وہ اکثر اسے سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ اسے "بوائلنگ فراگ سنڈروم" کہا جاتا ہے۔ خیر، آپ ذرا سا زوم کیجیے تو آپ پائيں گے کہ پرانے نظام کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ کسی نے کبھی بالکل صحیح کہا تھا کہ مغربی نظام کا بکھراؤ سلطنت روم کا شیرازہ بکھرنے کی طرح ہی ہے لیکن ہم اس نظارے کا انٹرنیٹ پر ریئل ٹائم لطف لے سکتے ہیں۔
2023/11/08

امریکہ کی حمایت نہ ہوتی تو صیہونی حکومت سرنگوں ہو چکی ہوتی

اگر امریکہ کی حمایت نہ ہوتی، اگر امریکہ کی طرف سے اسلحہ جاتی مدد نہ ملتی تو صیہونی حکومت پہلے ہفتے میں ہی ختم ہو جاتی، سرنگوں ہو جاتی۔  امام خامنہ ای 
2023/11/05

امریکہ بے گناہوں کے قتل میں ملوث

امریکہ یقینا مجرموں کے جرم میں شامل ہے۔ یعنی ان جرائم میں امریکہ کے ہاتھ کہنیوں تک مظلوموں، بچوں، بیماروں اور عورتوں کے خون میں ڈوبے ہوئے ہیں، آلودہ ہیں۔ در اصل وہی ایک طرح سے ان جرائم کو گائیڈ کر رہا ہے جو #غزہ میں انجام پا رہے ہیں۔   امام خامنہ ای  25 اکتوبر 2023
2023/11/02

امریکہ کے ہاتھ فلسطین کے مظلوم بچوں کے خون سے رنگین ہیں۔

امریکہ غزہ میں جاری صیہونی حکومت کے جرائم میں حتمی طور پر ملوث ہے۔ غزہ میں جاری مجرمانہ عمل کو در حقیقت امریکہ ہی مینیج کر رہا ہے۔   امام خامنہ ای  17 اکتوبر 2023
2023/10/31

یہ امریکہ کی کارستانی ہے

ان دنوں جو پالیسی چل رہی ہے، یعنی حالیہ ہفتے میں صیہونی حکومت کے اندر جو پالیسی چل رہی ہے، اسے امریکی طے کر رہے ہیں، مطلب یہ کہ پالیسی میکر وہ ہیں اور جو یہ کام ہو رہے ہیں، وہ امریکیوں کی پالیسی کے تحت ہیں۔ امام خامنہ ای 
2023/10/27

امریکہ صیہونی حکومت کا حتمی شریک جرم ہے

اس (غزہ کے) قضیئے میں امریکہ مجرموں کا یقینی شریک کار ہے۔ یعنی ان جرائم میں امریکہ کے ہاتھ کہنیوں تک مظلوموں، بچوں، بیماروں، عورتوں کے خون میں ڈوبے ہوئے ہیں۔  امام خامنہ ای 
2023/10/25

یقینی شریک جرم

امریکہ غزہ میں جاری صیہونی حکومت کے جرائم میں حتمی طور پر ملوث ہے۔ غزہ میں جاری مجرمانہ عمل کو در حقیقت امریکہ ہی مینیج کر رہا ہے۔  امام خامنہ ای 
2023/10/25

تو امریکہ منہ زوری اور چوری نہیں کر پائے گا

اگر اسلامی ممالک متحد ہو جائیں تو کون سا ملک ہے جو منہ زوری اور غارتگری نہیں کر پائے گا؟ امریکہ۔
2023/10/07

اہم خطبے : فلسطین کے مسئلے میں امریکہ پہلے درجے کا مجرم ہے

اسرائیل کا مسئلہ نہ صرف خود اپنے عوام کے لئے بلکہ پورے علاقے کے امن و تحفظ کے لئے ایک خطرہ ہے؛ چونکہ صیہونیوں کے پاس اس وقت بھی ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ ہے اور وہ مزید ایٹمی اسلحے تیار کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بھی کئی مرتبہ ان کو خبردار کیا ہے لیکن انھوں نے کوئی پروا نہیں کی۔ البتہ اس کی بڑی وجہ، امریکہ کی پشتپناہی ہے، یعنی غاصب صہیونی حکومت کی کرتوتوں کا گناہ بہت بڑی مقدار میں امریکی حکومت کی گردن پر ہے۔ امریکہ جو خود کو اس قدر امن پسند ظاہر کرتا ہے اور بعض اوقات اپنی زہریلی مسکراہٹ ہماری شریف و مظلوم قوم سمیت تمام قوموں کے خلاف بکھیرتا ہے، فلسطین کے مسئلے میں پہلے درجے کا مجرم ہے۔ اس کے (لاتعداد) گناہوں میں، ایک گناہ یہ بھی ہے۔ آج امریکہ کے ہاتھ پوری طرح فلسطینیوں کے خون میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ علاقے کے ملکوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں۔ آج اسرائیل کا وجود اسلامی لحاظ سے، انسانی لحاظ سے، معاشی لحاظ سے، امن و سلامتی کے لحاظ سے اور سیاسی لحاظ سے علاقے کے ملکوں اور اقوام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ امام خامنہ ای 31 دسمبر 1999     
2023/09/26

مقدس دفاع کے وقت حملہ آور کون تھے؟

مقدس دفاع کے وقت حملہ آور کون تھے؟ اگر ہم اس پہلو سے مقدس دفاع پر غور کریں تو مقدس دفاع کی اہمیت و عظمت بخوبی اجاگر ہوگی۔ امریکہ، یورپی ممالک، سوویت یونین اور اس زمانے کی ساری قابل ذکر طاقتوں نے مشترکہ محاذ بنایا اور انہوں نے اسلامی جمہوریہ پر حملے میں رول نبھایا۔ امام خامنہ ای
2023/09/23

اہم خطبے : ایران، دوسرے پہلوی دور میں امریکہ کے ہاتھ میں تھا

امریکیوں کو اس انقلاب اور اس ملت سے کیوں بیر ہے؟ اس کا سبب واضح ہے۔ ایک وہ دن تھا کہ اس ملک میں اعلی ترین مقام سے لے کر ادنی ترین ملازم تک امریکہ کی مٹھی میں تھا اور وہ اپنے مفادات اس ملک سے فراہم کرتا تھا۔ اس ملک میں ایک بادشاہ تھا جو امریکہ کے سامنے خود کو جواب دہ سمجھتا تھا؛ اورآج کی زبان میں امریکہ کا گوش بر آواز نوکر تھا۔ اہم کام جو اس ملک میں انجام پاتے رہے ہیں یا تو وہ امریکی سرمایہ داروں کے ذریعے یا ان ہی (صہیونی) سرمایہ داروں کے ذریعے انجام پایا کرتے تھے جو اسی عالمی استکبار کے حلقہ بگوشوں میں ہوا کرتے تھے ۔ حقیقت یہ ہے کہ پہلوی دور حکومت کے دوسرے دور یعنی 19 اگست  1953 کے بعد ملک ایران پوری طرح حکومت امریکا کے ہاتھ میں رہا ہے۔ اچانک ہی ایک انقلاب آیا اور ایرانی عوام بیدار ہوگئے اور عوام الناس نے اس انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔ امام خامنہ ای 17 جنوری 1997
2023/09/19

دنیا میں بڑی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے

دنیا میں بڑی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی کے بنیادی خطوط دنیا کی استکباری طاقتوں جیسے امریکہ کا کمزور ہونا ‏اور نئی علاقائی و عالمی طاقتوں کا ابھرنا ہے۔ امام خامنہ ای ‏ 11 ستمبر 2023
2023/09/11

اوباما کا امریکہ بش سے اور اب بائيڈن کا امریکہ ٹرمپ سے کمزور ہے

اوباما کا امریکہ بش کے امریکہ کی نسبت کمزور تھا۔ ٹرمپ کا امریکہ اوباما کے امریکہ سے زیادہ کمزور تھا۔ بائيڈن کا امریکہ ٹرمپ کے امریکہ سے بھی زیادہ کمزور ہے۔   امام خامنہ ای 4 اپریل 2023
2023/04/07

لاطینی امریکہ میں امریکہ مخالف حکومتیں 

امریکہ کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ امریکہ، لاطینی امریکہ کو اپنا بیک یارڈ تصور کرتا تھا۔ آج لاطینی امریکہ کے متعدد ممالک میں امریکہ مخالف حکومتیں اقتدار میں ہیں۔   امام خامنہ ای 4 اپریل 2023
2023/04/05

اسلامی جمہوریہ کی فولادی قوت ارادی

دشمن سمجھ رہے تھے کہ امریکہ کے کسی پٹھو کے پیٹرو ڈالرز سے اسلامی جمہوریہ کے ارادے پر اثر انداز ہو جائیں گے۔ یہ ان کی بھول تھی۔ اسلامی جمہوریہ کی قوت ارادی دشمن کی قوت کے تمام عناصر سے زیادہ مستحکم ثابت ہوئی۔ امام خامنہ ای 12 جنوری 2023
2023/01/14

امریکہ کا غنڈہ ٹیکس

امریکی ہمیشہ اور ہر جگہ غنڈہ ٹیکس چاہتے ہیں، کون سا باغیرت ایرانی، امریکا کو غنڈہ ٹیکس دینے کے لیے تیار ہے؟
2022/12/20

دشمن منصوبے کے ساتھ میدان میں اترا ہے

یہ بات جو میں عرض کر رہا ہوں سبھی اس پر توجہہ دیں: دشمن منصوبے کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔ نوجوان سمجھ لیں، ‏یہ لوگ پلاننگ کے ساتھ میدان میں آئے ہیں۔ ان کا پروگرام یہ ہے کہ ایرانی قوم کو اپنی سازش میں شامل کر لیں، کچھ ایسا ‏کریں کہ ایرانی قوم کا عقیدہ، برطانیہ اور امریکہ وغیرہ کے سربراہان مملکت کی طرح ہو جائے۔ یہ منصوبہ ہے۔ امام خامنہ ای 2 نومبر 2022‏
2022/11/25

ترانہ پڑھنے والے بچوں کی شہادت

قم میں ترانہ پیش کرنے والی ٹیم کے تمام افراد کی شہادت ایران کے خلاف آٹھ سالہ جنگ کے انتہائی اہم واقعات میں سے ایک تھی۔ کمسن بچے ترانہ پیش کر رہے تھے، اچانک صدام حکومت کے طیارے (اس حکومت کو امریکہ کی حمایت حاصل تھی۔) آکر بمباری کر دیتے ہیں اور تقریبا سارے افراد شہید ہو جاتے ہیں۔ امام خامنہ ای 17 نومبر 2022
2022/11/18

امریکہ کے زوال کا ثبوت

  یہ ہم نہیں کہہ رہے، حالانکہ ہمارا بھی یہی خیال ہے، دنیا کے بہت سارے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکا زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔
2022/11/12

بیس فیصدی کی سطح تک یورینیم کی افزودگی کا فیصلہ بالکل منطقی و عاقلانہ

ہمیں کوئي اصرار نہیں، کوئي جلدبازی نہیں کہ امریکا ایٹمی  معاہدے میں لوٹے۔ ہمارا تو یہ مسئلہ ہی نہیں کہ امریکا ایٹمی معاہدے میں لوٹے یا نہ لوٹے۔ ہمارا جو منطقی مطالبہ ہے، ہمارا جو معقول مطالبہ ہے، وہ پابندیوں کا خاتمہ ہے۔
2021/01/14

مغرب کا فرض ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں فوری طور پر ختم کرے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زور دیکر کہا کہ مغربی ممالک کا فرض ہے کہ ملت ایران پر لگائی گئی پابندیاں فورا ختم کریں اور جب فریق مقابل اپنے کسی بھی وعدے پر عمل نہ کرے تو ایران کا اپنے وعدوں پر عمل کرتے رہنا بے معنی ہے۔
2021/01/08

ایٹمی ڈیل کے سلسلے میں یورپی ممالک کی وعدہ خلافیاں

حالانکہ امریکی حکومت نے ایٹمی ڈیل کے تحت اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور اس معاہدے سے نکل گئی تاہم ملت ایران کی بجا اور منطقی توقع یہ تھی کہ یورپی حکومتیں ایٹمی ڈیل کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ باہر نکل جانے سے ہونے والے نقصان کی بھی بھرپائی کرتیں۔ مگر خاصا وقت گزر جانے کے بعد بھی ایسا نہیں ہوا۔
2020/12/11

پیغمبر اکرم اور امام صادق علیہ السلام کے یوم ولادت اور استکبار سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی ملت ایران اور امت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کی اور مسلمانوں کی مشکلات کے حل کے لئے عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیا۔
2020/11/03

دشمن ناکام ہو چکا ہے/ ملک کی تمام مشکلات قابل حل ہیں

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گیارہویں پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب میں اس ایوان کو عوام کی امیدوں اور توقعات کا مظہر قرار دیا اور ملک کے اندر وسیع توانائیوں اور مستحکم انفراسٹرکچر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ساری موجودہ مشکلات قابل حل ہیں۔
2020/07/12

امام خمینی، تغیر و تبدیلی کے امام / امریکہ کے آج کے واقعات نئے نہیں، وہ حقائق ہیں جو پوشیدہ رکھے جاتے رہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بانی انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی اکتیسویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ تغیر پسندی، تغیر انگیزی اور تغیر آفرینی امام خمینی کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔
2020/06/03

بانی انقلاب امام خمینی کی رحلت کی برسی پر خطاب، امام خمینی کی شخصیت پر گفتگو، امریکی حکومت کی رسوائی کا تذکرہ

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بانی انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی اکتیسویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ تغیر پسندی، تغیر انگیزی اور تغیر آفرینی امام خمینی کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔    
2020/06/03
  • 1
  • 2
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.