منگل کو عید غدیر کے دن تہران کے حسینیۂ امام خمینی میں "جشن ولایت و اخوت" کے نام سے ایک جشن کا انعقاد کیا گيا تھا جس میں ایران کے پانچ صوبوں کے لوگ مدعو تھے۔ اس جشن سے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای خطاب کرنے والے تھے۔
امامت کو پیغمبر اکرم فرمان الہی کے مطابق تسلسل عطا کرتے ہیں، البتہ اس امامت کے لئے ضروری ہے کہ حاکمیت اور فرمانروائی کے ہمراہ ہو۔ اسی لئے خلافت کا اعلان فرماتے ہیں، ولایت کا اعلان فرماتے ہیں: "من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ۔"
امام خامنہ ای
18 ذی الحجہ سنہ 10 ہجری کا دن، اعلان غدیر اور امیر المومنین کی جانشینی کے اعلان کا دن وہ دن ہے جب کفار مایوس ہو گئے۔اس بارے میں کہ وہ دین مبین اسلام کا کبھی قلع قمع کر سکیں گے۔ اس دن سے پہلے تک انہیں یہ امید تھی کہ ایسا کر لے جائیں گے۔ لیکن اس دن ان کی امید مر گئی۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عید غدیر کے موقع پر پانچ صوبوں کے عظیم الشان اجتماع سے حسینیہ امام خمینی میں خطاب کیا۔ 25 جون 2024 کے اس خطاب میں رہبر انقلاب نے واقعہ غدیر اور امیر المومنین علیہ السلام کے فضائل کے بارے میں بصیرت افروز گفتگو کی اور انتخابات کے سلسلے میں سفارشات کیں۔
خطاب حسب ذیل ہے؛
غدیر کا واقعہ اسلام کی حقیقی روح اور مضمون سے نکلا ہے۔ یہ جو خداوند عالم پیغمبر اکرم کی وفات سے تقریبا 70 دن پہلے ان سے یہ فرماتا ہے کہ اے رسول! جو حکم ہم نے آپ کو دیا ہے، اسے لوگوں تک پہنچا دیجیے اور اگر آپ نے نہ پہنچایا تو آپ نے اپنی رسالت ہی انجام نہیں دی، اس سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام کی حقیقی روح اور اسلام کا حقیقی مضمون واقعۂ غدیر میں نہاں ہے۔
امام خامنہ ای
20 فروری 2003
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عید سعید غدیر کے موقع پر صدارتی انتخابات کے قریب عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملت ایران اور ساری دنیا کے مسلمانوں کو 'عید اللہ الاکبر' اللہ کی سب سے بڑی عید کی مبارکباد پیش کی اور واقعہ غدیر کو اسلامی حاکمیت کے تسلسل اور اسلامی زیست کے استمرار کی تمہید قرار دیا۔
عید الاضحیٰ اور عید غدیر خم کی آمد کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ڈھائي ہزار سے زیادہ قیدیوں کی سزائيں معاف یا ان میں کمی کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
اللہ تعالی اس عظیم عید اور ذکر مولا کی برکت سے آپ کے قلوب کو اپنے الطاف اور آسودگی سے بہرہ مند رکھے اور یہ توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس مناسبت اور اس جیسی دیگر مناسبتوں سے کما حقہ استفادہ کریں۔
امام خامنہ ای
20 ستمبر 2016
ولایت ایسی حکومت کو کہتے ہیں جس میں حاکم کا ایک ایک فرد سے محبت، جذبات، فکر اور عقائد کا رشتہ ہوتا ہے۔
جو حکومت مسلط کردہ ہو، جو حکومت فوجی بغاوت سے آئی ہو، وہ حکومت جس میں حاکم، اپنے عوام کے عقائد کو نہ مانے، ان میں سے کوئی بھی ولایت کے دائرہ میں نہیں آ سکتی۔
امام خامنہ ای
عید غدیر کے دن اسلامی ولایت یعنی لوگوں کے درمیان اللہ کی ولایت کی جھلک نظر آئی۔ اس طرح دین کامل ہوا۔ اس موضوع کی تشریح کے بغیر دین ناقص رہ جاتا اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں پر اسلام کی نعمت تمام ہوئی۔
امام خامنہ ای
11 جولائی 1990
یہ حقیقت ہے کہ واقعہ غدیر اور حضرت علی علیہ السلام کو ولی امر امت اسلامی اور جانشین پیغمبر کے طور پر پیش کیا جانا اسی طرح اللہ کی نعمت اور احسان ہے جیسے خود نبوت و رسالت اللہ کی بڑی نعمت اور بڑا احسان ہے
امام خامنہ ای
29 اگست 2018
عید قربان سے لیکر عید غدیر تک کا وقت در اصل ایک ایسا دورانیہ ہے جو امامت کے مسئلے سے جڑا ہوا ہے۔ خداوند عالم نے قرآن مجید میں فرمایا ہے: «و اذ ابتلى ابراهيم ربّه بكلمات فأتمّهنّ قال انّى جاعلك للنّاس اماما» (اور جب ابراہیم کا ان کے پروردگار نے کچھ کلمات کے ذریعے امتحان لیا اور انہوں نے اس آزمائش کو مکمل کیا تو ان سے کہا: میں تمہيں لوگوں کا امام بنانے والا ہوں-بقرہ 124) ابراہیم کو خداوند عالم نے امامت کے منصب پر فائز کیا۔ کیوں؟ کیونکہ انہوں نے سخت امتحان کامیابی سے مکمل کیا تھا۔ اس کی ابتداء، عید الاضحی کے دن کو قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہاں تک کہ غدیر کا دن آن پہنچا کہ جو امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ آلاف التحیۃ و الثناء کی امامت کا دن ہے۔ یہ بھی سخت امتحانات کے بعد ممکن ہوا ہے۔ امیر المومنین علیہ السلام نے اپنی پوری با برکت زندگی امتحانوں میں گزاری ہے اور ان سب امتحانوں میں کامیاب رہے ہيں۔ تیرہ یا پندرہ برس کی عمر سے، نبوت کی تصدیق سے لیکر، لیلۃ المبیت تک کہ جب آپ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خاطر اپنی جان کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہو گئے اور قربانی کے اس جذبے کی عملی شکل آپ نے پیغمبر اعظم کی ہجرت کے موقع پر پیش کی اور اس کے بعد بدر و احد و حنین و خیبر اور دیگر مواقع پر آپ نے بڑے بڑے مراحلے سر کئے۔ یہ عظيم عہدہ، انہی امتحانوں میں کامیابی کا نتیجہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عید الاضحی اور عید غدیر کے درمیان ایک قسم کا رابطہ سا محسوس ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اسے عشرہ امامت کا نام دیتے ہيں اور یہ مناسب بھی ہے۔
امام خامنہ ای
25 نومبر 2009
عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 2272 قیدیوں کی سزائيں معاف یا کم کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔