پارلیمنٹ اور ماہرین اسمبلی کے الیکشن سے قبل پہلی مرتبہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے بعض نوجوانوں اور بعض شہداء کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے جمعرات 28 ستمبر 2023 کو مقدس دفاع کے شہیدوں اور زخمیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دن کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام حسب ذیل ہے:
میں نے شہید کی ماؤں کی زیارت کی ہے جنھوں نے اپنے بیٹے کو اپنے ہاتھوں سے دفن کیا تھا، اپنے ہاتھوں سے کفن پہنایا تھا، کیا یہ معمولی بات ہے؟
امام خامنہ ای
شہدا کے معزز اہل خانہ سے رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب: سارے شہدا نمونہ عمل ہیں۔ ہمارے نوجوان کو آئیڈیل کی ضرورت ہے۔ یہ شہدا ہمارے ملک اور ہمارے نوجوانوں کے زندہ آئیڈیل شمار ہوتے ہیں۔ ان کا ذکر قائم رہنا چاہئے۔
تاریخ ایران کے بڑے حساس موڑ پر شہیدوں نے تقدیر بدل دی۔ اسلامی انقلاب آ گيا کہ ملک کو جو دینی و سیاسی انحطاط کی سمت جا رہا تھا بچا لے اور اس نے بچا بھی لیا۔ پھر صدام نے حملہ کر دیا۔ تب بھی شہدا ہی تھے جنہوں نے آٹھ سال مزاحمت کی۔ امام خامنہ ای
25 جون 2023
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج اتوار کی صبح تہران میں شہداء کے سیکڑوں والدین اور بیویوں سے ملاقات میں، شہیدوں کو ملک کی تاریخ کے برتر ہیرو قرار دیا اور مختلف قرآنی، جہادی، انسانی اور سماجی پہلوؤں سے شہیدوں کے اہل خانہ کے اعلی مقام کی تشریح کی۔ انھوں نے فن و ہنر کے شعبے سے وابستہ افراد اور میڈیا سے شہیدوں کی یاد کو زندہ رکھنے اور نوجوان نسل کے لیے آئیڈیل تیار کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کی اپیل کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 25 جون 2023 کو بعض شہدا کے لواحقین سے ملاقات میں ملک کی حفاظت و پیشرفت میں شہدا کے کردار پر روشنی ڈالی اور شہیدوں کے لواحقین کے مقام و مرتبے کو بیان کیا۔
خطاب حسب ذیل ہے۔