سعودی عرب کے وزیر دفاع جناب خالد بن سلمان نے جمعرات 17 اپریل 2025 کی شام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کر کے اپنے ملک کے فرمانروا کا پیغام ان کے سپرد کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے پیر 31 مارچ 2025 کی صبح ملک کے اعلی عہدیداروں، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقوں سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں سے عید سعید فطر کی مناسبت سے ملاقات کی۔
نئے ہجری شمسی سال کے آغاز، عید سعید فطر کی آمد اور اسلامی جمہوریہ کی سالگرہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عدالتوں سے سزا پانے والوں اور قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے یا ان میں تخفیف کی عدلیہ کے سربراہ کی تجویز کو منظوری دی۔
شرعی احکام کے مطابق ہر مکلّف انسان کو (جس پر دینی فرائض واجب ہوں) اپنے اور ان سبھی افراد کے لیے، جو اس کے نان خور ہیں، فی کس ایک صاع (تقریباً تین کلو) گیہوں، جو، کھجور، کشمش، چاول یا مکئي وغیرہ فطرے کے طور پر کسی مستحق کو دینا چاہیے اور اگر وہ ان میں سے کسی ایک کی نقد قیمت بھی فطرے کے طور پر دے تو کافی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے سنہ 1404 ہجری شمسی کے پہلے دن مختلف عوامی طقبات سے ملاقات میں، متبرک مقامات پر دعا و توسل کے ساتھ نیا سال شروع کرنے کی ایرانیوں کی روایت کو نوروز کے سلسلے میں ایرانی قوم کے معنوی رجحان کے پہلو کی ایک نشانی بتایا اور پوری تاریخ میں حق کے محاذ کی عظیم فتوحات میں دعا اور استقامت کے اثرات کی تشریح کرتے ہوئے پچھلے سال کو ایرانی عوام کے صبر، استقامت اور معنوی طاقت کے ظہور کا سال قرار دیا۔
فارسی زبان و ادب کے بعض شاعروں اور اساتذہ نے سنیچر 15 مارچ 2025 کی رات امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 12 مارچ 2025 کی شام ملک کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں اسٹوڈنٹس اور اسٹوڈنٹس کی سیاسی، سماجی و ثقافتی تنظیموں کے کارکنوں سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے سنیچر 8 مارچ 2025 کی شام انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں اور ملک و نظام کے بعض اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔
انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہ اور ملک و نظام کے اعلیٰ حکام سنیچر 8 مارچ 2025 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔ یہ سالانہ ملاقات ہے اور ہر سال رمضان المبارک میں منعقد ہوتی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن حسینیۂ امام خمینی میں قرآن مجید سے انس کی ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے، جس میں ملک کے بعض ممتاز قاریوں، حافظوں اور قرآن کے بڑے اساتذہ نے شرکت کی، انسان کی انفرادی اور سماجی زندگي میں قرآن مجید کی علاج بخش تعلیمات کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ قرآنی معاشرے کو اس طرح سے کام کرنا چاہیےکہ اللہ کی کتاب کے معنوی چشمے تمام انسانوں کے دلوں، افکار اور اعمال میں جاری ہو جائيں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کےدفتر کے رویت ہلال کمیشن کا اعلان: آج جمعے کو غروب کے وقت چاند نظر نہیں آیا اس لئے اتوار 2 مارچ 2025 کو ماہ رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی۔
تفسیر کی بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، جو سنیچر 22 فروری 2025 کو انجام پایا، آج پیر 24 فروری 2025 کو قم میں اس کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر جاری کیا گيا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای کی نمائندگي میں ایک چار رکنی وفد شہید نصر اللہ اور شہید صفی الدین کے جلوس جنازہ کے پروگرام میں شرکت کے لیے بیروت پہنچا ہے۔
انٹیلی جنس کے وزیر، نائب وزیر اور ڈائریکٹرز سے ملاقات میں، جو 19 فروری 2025 کو منعقد ہوئي، رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب آج 22 فروری 2025 کو اس وزارت خانے کی تشکیل کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر، شہدائے انٹیلی جنس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی کانفرنس کے موقع پر نشر کیا گيا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 19 فروری 2025 کی شام امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات کی۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل جناب زیادہ النخالہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد نے منگل 18 فروری 2025 کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیر 17 فروری 2025 کو تبریز کے عوام کے 18 فروری 1978 کے تاریخی قیام کی برسی کی مناسبت سے اس شہر کے ہزاروں لوگوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس ملاقات میں اپنے خطاب کے دوران تبریز کے آج کے جوانوں کے ایمان اور جذبے کو، 18 فروری 1978 کا قیام رقم کرنے والوں کا ورثہ قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی اور سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے "اقتدار 1403" نامی نمائش کا جس میں ملک کی دفاعی صنعت کے سائنسدانوں کے جدید ترین کارناموں اور صلاحیتوں کو پیش کیا گيا تھا، بدھ 12 فروری 2025 کی صبح ایک گھنٹے تک معائنہ کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر نے 8 فروری سنہ 1979 کو فضائيہ کے ایک خصوصی دستے 'ہمافران' کی جانب سے امام خمینی کی تاریخی بیعت کی سالگرہ کے موقع پر فضائيہ اور فوج کے ائير ڈیفنس شعبے کے بعض کمانڈروں سے ملاقات میں اس تاریخی دن کو ایک سرفراز، خود مختار اور تشخص والی فوج کی پیدائش کا دن قرار دیا۔
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ایام (عشرۂ فجر) اور اسی طرح 8 فروری سن 1979 کو فضائيہ کے ایک خصوصی دستے 'ہمافران' کی جانب سے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تاریخی بیعت کی سالگرہ کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائيہ اور ائير ڈیفنس شعبے کے بعض کمانڈر کل جمعہ 7 فروری 2025 کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔
قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت پر رہبر انقلاب کے نمائندوں کی سات ٹیمیں تہران اور شہر رے میں مسلط کردہ جنگ میں اپنے اعضائے جسمانی کا نذرانہ پیش کرنے والے کچھ جانباز سپاہیوں کے گھر پہنچیں اور ان زندہ شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار 2 فروری 2025 کو قرآن مجید کے اکتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء اور قرآن کریم کے بعض حافظوں، قاریوں اور اساتذہ سے ملاقات میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قرآن مجید کے الفاظ، نظم، مفاہیم، الہی سنتوں کے بیان اور ہر چیز کو معجزہ بتایا۔
"معبد زیرزمینی" نامی کتاب پر آیت اللہ خامنہ ای کی تقریظ جمعرات کی صبح صوبہ یزد کے میبد ضلع کے رکن آباد گاؤں میں، ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی موجودگی میں جاری کی گئی۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم بعثت کے موقع پر منگل 28 جنوری 2025 کی صبح ملک کی انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں، ملک کے بعض اعلیٰ عہدیداروں، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے بدھ 22 جنوری 2025 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں ملک کے نجی شعبے سے وابستہ بعض صنعت کاروں اور سرگرم افراد سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے منگل 21 جنوری 2025 کو دو گھنٹے تک "پیشرفت کے علمبردار" کے زیر عنوان منعقد ہونے والی نجی شعبے کی ایک نمائش کا معائنہ کیا۔ اس نمائش کا مقصد نجی سیکٹر کی توانائيوں اور کارناموں کو منظر عام پر لانا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 8 جنوری 2025 کی شام عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات میں ملک کی تعمیر اور سیکورٹی کے سلسلے میں ان کے اچھے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عراق جتنا آباد اور جتنا زیادہ محفوظ و پرامن ہوگا اسلامی جمہوریہ ایران کے حق میں اتنا ہی بہتر ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ 8 جنوری 2025 کی صبح قم کے عوام کے 9 جنوری سنہ 1978 کے قیام کی برسی کی مناسبت سے ہونے والی ملاقات میں ایرانی قوم کے بارے میں امریکا کی پچھلے چھیالیس برسوں سے اندازے کی غلطی اور غلط پالیسیوں کو، 9 جنوری کے تاریخی قیام کے تجزیے میں امریکیوں کی اسی اندازے کی غلطی کا تسلسل بتایا۔
امام علی نقی علیہ السلام کے یوم شہادت پر مجلس عزا کے اختتام پر رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام پر وسیع مطالعے و تصنیفات پر تاکید کی۔