ان میں سے بعض وفود نے اسپتالوں میں پہنچ کر حالیہ دہشت گردانہ واقعات اور دنگوں میں اپنے بعض اعضائے جسمانی کھونے والے بعض افراد کی عیادت بھی کی۔

آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے بھیجے گئے نمائندوں نے ان جانبازوں سے گفتگو کرنے کے ساتھ ہی ان کی پریشانیوں، حالات زندگی اور معالجے کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان عظیم افراد کے صبر و ایثار کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسی طرح دیگر صوبوں میں بھی ولی فقیہ کے نمائندوں نے رہبر انقلاب کی نمائندگی میں آج بعض جانبازوں کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔