ہمیں اپنے حق پر ڈٹے رہنا چاہیے، ایسا نہ ہو کہ باطل اپنے باطل میں متحد اور مجتمع ہو اور ہم اپنے حق میں بکھرے ہوئے اور منتشر رہیں، ہم جو اہل حق ہونے کے دعویدار ہیں، مسلمان جو اہل حق ہیں، قرآن ان کی کتاب ہے، کعبہ ان کا قبلہ ہے، جو لوگ اسلام لائے ہیں اور برحق ایمان لائے ہیں، انھیں اپنے اس حق میں متحد رہنا چاہیے اور اس بات کی اجازت نہیں دینا چاہیے کہ یہ باطل والے، جو اپنے باطل میں متحد ہونا چاہتے ہیں، کامیاب ہو جائيں۔ ہم سب کی ذمہ داری یہ ہے کہ اپنے حق میں ایک دوسرے سے افہام و تفہیم سے کام لیں۔ چاہے ایک ملک کے لوگ ہوں یا چاہے تمام اسلامی ممالک کے لوگ ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اقوام تیزی سے حق کی طرف بڑھیں گي اور تیزی کے ساتھ اتحاد کی راہ پر گامزن ہوں گي تاکہ (اہل) باطل کو تیزی سے پسپا کر سکیں۔

امام خمینی

28/8/1980