اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے تک غیر ملکی، ذہنی اور علمی طور پر یہ بات جانتے تھے کہ اگر قوم، ایک ہو گئي تو کیا ہوگا اور انھوں نے کوشش کی کہ ایسا نہ ہو۔ اب جب انھیں محسوس ہو گيا اور انھوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ ایک قوم کا متحد ہو جانا، ان کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دے گا، کوئي بھی طاقت اس قوم کا سامنا نہیں کر سکتی ... اب وہ یہ محسوس کر چکے ہیں کہ یہ اتحاد، تمام فورسز کا باہمی اتحاد، سبھی کا اسلام کے لیے اتحاد، ایک خدا کے لیے اتحاد، ایک ایسی الہی طاقت ہے جسے کوئي بھی دبا نہیں سکتا اور انھیں یہ خطرہ محسوس ہو گيا کہ آخر تک وہ کچھ نہیں کر سکیں گے تو پھر وہ کیا کریں؟ ایسا کام کریں کہ انھیں ایک دوسرے سے الگ کر دیں، ان میں پھوٹ ڈال دیں تاکہ وہ اپنے اہداف حاصل کر سکیں۔ ہم سب کو بیدار رہنا ہوگا، ہم سب کو بیداری اور ہوشیاری کے ساتھ اس بات پر توجہ مرکوز کرنی ہوگي کہ ان کی جو سازش ہے، اسے ناکام بنا دیں۔

امام خمینی

6/3/1979