امید کی ایک اہم بنیاد، خداوند متعال پر توکل ہے، العاقبۃ للمتقین، جب آپ متقی ہوں، پاکدامن ہوں، اللہ کے اوامر و نواہی کا لحاظ کرتے ہوں تو خداوند متعال آپ کے ساتھ ہے۔ جب خدا انسان کے ساتھ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ فتح، اس کے ہاتھ ہے، کامیابی اس کی ہے، سرور و شادمانی اس کے لیے ہے، روحانی فرحت اسے حاصل ہے۔ میں آپ جوانوں سے – جو بحمد اللہ پاکیزہ ہیں، آپ پاک ہیں، ابھی ہم جیسوں کی مشکلات میں نہیں پھنسے ہیں – تاکید کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس پاکیزگي سے، اس شفافیت سے، اس نورانیت سے جتنا زیادہ ہو سکے، فائدہ اٹھائيے، اپنے دل میں، اپنے ذہن میں اور اپنے عمل میں ہمیشہ خداوند متعال کو ساتھ رکھیے۔ ان شاء اللہ آپ پیشرفت حاصل کریں گے۔

امام خامنہ ای

9/10/2019