موجودہ روش پر اگر ہم آگے بڑھتے رہے تو ملک کی آبادی بوڑھی ہو جائے گی، خانوادوں اور جوانوں کو چاہئے کہ وہ تولید پر توجہ دیں، نسل کی افزائش پر توجہ دیں یہ جوان نسل جو آج ہمارے ساتھ ہے اگر آئندہ دس برسوں ، بیس برسوں میں اور ملک کے آئندہ ادوار اور مرحلوں میں، ہم اس کو محفوظ رکھ سکیں تو ملک کی تمام مشکلات کو یہ لوگ اس استعداد، اس جوش و جذبے اور اس شوق و ذوق کی مدد سے جو جوان نسل میں پایا جاتا ہے، حل کرلیں گے۔ لہذا ترقی کی راہ میں ہمارے لئے کوئی بنیادی مشکل نہیں ہے۔

10/ اکتوبر /2010