یہ لوگ جو باہر انسانی حقوق کا دم بھرتے نظر آرہے ہیں، یہ جماعتیں جو غافل بنانے کے لئے اس کو ہوّا بنائے ہوئے ہیں ایک طویل مدت تک جب ہماری یہ ملت اس طور پر قربان کی جارہی تھی۔۔۔ تو انھوں نے ایک جملہ بھی نہیں کہا، اب جبکہ اِکّا دکّا کچھ لوگ، ان افراد میں کہ جن کی تصدیق ہوچکی ہے کہ یہ سب کے سب (خیانت کار) تھے، اب جب کہ ان کے کچھ افراد کو انھوں نے جو خیانتیں کی ہیں ان کے سبب اور تمام ملت، تمام طبقوں کے افراد جانتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ یہ سب کے سب خیانت کار ہیں، اور اِن کو اِ نکے کرتوتوں کے انجام تک پہنچایا جارہا ہے اِن انسانی حقوق والوں کی چیخیں بلند ہوگئی ہیں، ٹیلیگیرامس آرہے ہیں کہ ’’اب ایسا نہ کیجئے‘‘! اچھا تو یہ لوگ جو قتل کئے جاتے رہے ہیں کیا انسان نہیں تھے؟ کیا انکو جینے کا حق نہیں تھا۔
امام خمینی
06 / 03 / 1979