(امام خمینی رح کی راہ و روش کے نمایاں خطوط میں سے) ایک اپنے تمام امور میں امام خمینی رح کا تعجب خیز تقوی ؤ پرہیزگاری تھی، ذاتی مسائل میں تقوی ایک بات ہے (لیکن) سماجی مسائل اور سیاسی اور عوامی مسائل میں تقوی اس سے زیادہ مشکل ہے۔۔۔ ہم لوگ، اپنے دوستوں کے بارے میں اپنے دشمنوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں، یہاں تقوی اپنا اثر ظاہر کرتا ہے۔۔۔ میں اپنے عزیز نوجوانوں سے، مومن و انقلابی امام (خمینی) کے عاشق ان تمام نوجوانوں سے یہی عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جو گفتگو اور تحریر سے کام لیتے ہیں (بولتے اور لکھتے ہیں اور) کارکن ہیں، پورا پاس و لحاظ رکھیں۔ ایسا نہ ہو کہ کسی شخص کی مخالفت ہم کو اس شخص کی نسبت حق سے تجاوز کر جانے پر ابھارے اور ہم زیادتی پر اتر آئیں اور ظلم کربیٹھیں، نہیں ظلم نہیں کرنا چاہئے۔
امام خامنہ ای
04 / جون / 2019