پردے کے لئے عورت کا اہتمام، عورت کا خود اپنے لئے پردے یا حجاب کا اہتمام عورت کی عزت و تکریم ہے اور عورت کا احترام ہے، عورت کے لئے صاف ستھرا ماحول بنانا ہے، (مغربی (تہذیب میں) اسی حرمت کو پامال کردیا گیا ہےاور روز بہ روز اس کی پامالی بڑھتی جا رہی ہے اور اس کو مختلف نام بھی دیتے جارہے ہیں، اس مسئلے نے سب سے پہلا خراب اثر یہ پیدا کیا ہے کہ خاندان اور گھر کو اجاڑ دیا ہے، گھرانوں کی بنیاد کمزور ہوگئی۔ جس وقت ایک معاشرے میں برائیاں اپنی جڑیں پھیلانا شروع کردیتی ہیں، ماں اپنے بچوں کی بہترین انداز میں پرورش کرسکتی ہے، ماں کے ذریعے بچوں کی تربیت اور پرورش کا اسکول میں دئے جانے والے درس کی مانند نہیں ہے (ماں کی تربیت) رفتار کے ساتھ گفتار کے ساتھ اور محبت و عطوفت کے ساتھ ہوتی ہے اس میں نوازش پائی جاتی ہے، لوریاں سنانے کے ساتھ ہوتی ہے، زندگی کرنے اور زندگی گزارنے کے ساتھ ہوتی ہے، مائیں زندگی کی لذتوں کے ساتھ بچوں کی تربیت کرتی ہیں۔
امام خامنہ ای
01 / مئی / 2013