قرآن کے ساتھ رچ بس جانا چاہیے، قرآنی مضامین ایسے مضامین ہیں ہیں جو زندگی سے تعلق رکھتے ہیں، صرف معلومات نہیں ہیں۔ کبھی کسی انسان کی قرآنی معلومات اچھی ہوتی ہیں لیکن اس کی عملی زندگی میں قرآن کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا! بعض خواتین نے بھی یہاں اپنی گفتگو میں اسی بات کی طرف اشارہ کیا ہے۔ ہماری کوشش یہ ہونا چاہئے کہ قرآن ہماری زندگی میں مجسم ہو جائے، اُسی طرح سے کہ جیسے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ  و سلم کی ایک زوجۂ محترمہ سے جب ان کے اخلاق کے بارے میں پوچھا گيا تو انھوں نے جواب میں کہا کہ: "کان خلقہ القرآن" ان کا اخلاق، قرآن تھا یعنی آپ قرآن مجسم تھے۔ ہمارے معاشرے میں (بھی) اس بات کو عملی شکل اختیار کرنا چاہئے۔

امام خامنہ ای

 20 اکتوبر 2009