زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
دعا کا مہینہ

دعا کا مہینہ

رمضان کا مہینہ، دعا کا مہینہ ہے۔ دعاؤں کو فراموش نہ کیجیے۔ رمضان کے مہینے کے لیے جو دعائيں بتائي گئي ہیں، وہ ان نعمتوں اور موقعوں میں سے ہیں، جنھیں غنیمت سمجھنا چاہیے۔ یہ دعائے ابوحمزہ ثمالی، یہ دعائے افتتاح، یہ دعائے جوشن کبیر اور دیگر دعائيں جو ماہ رمضان کے دنوں، راتوں اور دوسرے مخصوص اوقات کے لیے...
گناہوں کی بخشش

گناہوں کی بخشش

پالنے والے! ہمیں اپنے لطف سے، اپنی بخشش اور اپنی مغفرت سے محروم نہ کر۔ ہمارے گناہوں کو معاف کر دے۔ ہماری خلاف ورزیوں اور ہمارے اسراف و زیادہ روی کو بخش دے۔ امام خامنہ ای
بعثت کی گہرائیوں میں اتر جانے والی ہستی

بعثت کی گہرائیوں میں اتر جانے والی ہستی

جیسے ہی حضرت خدیجہ نے اپنی پاکیزہ فطرت کے ساتھ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو دیکھا کہ وہ اس حال میں حرا سے لوٹے تھے، تو وہ فورا ہی معاملے کی حقانیت کو سمجھ گئيں اور ان کا پاکیزہ اور مبارک دل مجذوب ہو گيا اور وہ ایمان لے آئيں۔ پھر وہ پورے وجود سے اس ایمان پر ڈٹی رہیں۔ امام خامنہ ای 9...
شہیدوں کی یاد تازہ رہے

شہیدوں کی یاد تازہ رہے

اے پروردگار! ہم تجھے محمد و آل محمد کی قسم دیتے ہیں کہ ہمارے ملک میں ہمارے شہیدوں کی یاد کو روز بروز مزید زندہ کر دے۔ اے پالنے والے! ہمارے ملک میں شہیدوں کی عزت اور شہدا کے اہل خانہ کی عزت میں روز بروز اضافہ کر۔ امام خامنہ ای
خواہشات سے منہ پھیرنے کا مہینہ

خواہشات سے منہ پھیرنے کا مہینہ

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ آلہ و سلم کی ایک صحیح اور معتبر حدیث یہ ہے: "الصوم جنۃ من النار" روزہ، آگ سے بچانے والی ڈھال ہے۔ روزے کی خصوصیت، نفس اور خواہشات سے منہ پھیرنا ہے۔ گناہ کے مقابلے میں صبر اور خواہشات پر غلبے کا مظہر، روزہ ہے۔ "وَ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلاۃِ" کی آيت مبارکہ کے ذیل می...
شبہائے قدر کی توفیق

شبہائے قدر کی توفیق

اے پالنے والے! تجھے محمد و آل محمد کے حق کا واسطہ! اپنا لطف و کرم اور رحمت اور آج ہمارے ان بھائيوں کو ان کی حاجات عطا کر دے۔ ان عزیزوں کو اور اس حقیر کو اس مبارک مہینے میں بالخصوص شبہائے قدر میں روز افزوں لطافت و پاکیزگی کی توفیق عطا کر۔ امام خامنہ ای
 قرآن کی تلاوت سننا ضروری امر ہے

قرآن کی تلاوت سننا ضروری امر ہے

قرآن کی تلاوت سننا ضروری امر ہے، وقت گزاری کا ذریعہ نہیں۔ قرآن کی تلاوت سننے سے رحمت پروردگار کے نزول کا راستہ ہموار ہوتا ہے اور یہ انسان کو رحمت خداوندی سے آشنا کرانے والے سب سے اہم ذرائع میں سے ایک ہے۔  امام خامنہ ای 23 مارچ 2023 ...
ماہ رمضان اور سچی نیت

ماہ رمضان اور سچی نیت

اس مہینے میں ہماری ایک درخواست سچی نیت کے بارے میں ہے جس کا سراغ ہمیں اس مہینے کی ماثورہ دعاؤں میں بھی ملتا ہے۔  
شہیدوں کے خون کی قدردانی

شہیدوں کے خون کی قدردانی

اے پروردگار! محمد و آل محمد کے صدقے میں ہمیں اسلامی انقلاب کا قدرداں بنا۔ اے پروردگار! محمد و آل محمد کے صدقے میں ہمیں اس نظام کی تقویت کے لیے بہنے والے شہیدوں کے خون کا قدرداں بنا۔ امام خامنہ ای
رمضان کا مہینہ غنیمت ہے

رمضان کا مہینہ غنیمت ہے

اگر ہم مسلسل خود کی نگرانی نہیں کر سکتے اور اپنی ذات کی تعمیر نہیں کر سکتے تو کم از کم رمضان کے مہینے کو غنیمت سمجھیں۔ ماہ رمضان میں حالات سازگار ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک سب سے بڑی چیز یہی روزہ ہے جو آپ رکھتے ہیں۔ یہ اللہ کی سب سے بڑی توفیقات میں سے ایک ہے۔  امام خامنہ ای  23/02/1993