زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قرآن کی برکتوں سے بہرہ مندی

قرآن کی برکتوں سے بہرہ مندی

اے پروردگار! محمد و آل محمد کا واسطہ قرآن سے ہمارے رابطے، ہمارے قلبی رابطے اور روزمرہ کے رابطے میں روز بروز اضافہ کر۔ ہمیں قرآن کی برکتوں سے، قرآن کی نعمتوں سے اور قرآن کے رزق سے بہرہ مند کر۔
راہ حق میں ثابت قدمی

راہ حق میں ثابت قدمی

اے پروردگار! اپنے لطف، رحمت اور ہدایت کو ہمارے جوانوں کے شامل حال کر دے۔ حق کے سیدھے راستے پر ان کے قدموں کو جمائے رکھ۔ امام خامنہ ای 
غیر معمولی موقع

غیر معمولی موقع

رمضان کا مہینہ ایک غیر معمولی موقع ہے۔ یہ معمولی بات نہیں ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اس مہینے کو خدا کی ضیافت کا مہینہ قرار دیں۔ کیا یہ بات ممکن ہے کہ انسان کسی کریم کے دسترخوان پر پہنچے اور وہاں سے محروم اور خالی ہاتھ لوٹ آئے؟  حقیقی محروم وہ ہے جو رمضان کے مہینے میں اللہ کی ...
امام زمانہ (عج) سے توسل

امام زمانہ (عج) سے توسل

اے پروردگار!  ہم تجھے مہدئ موعود کی اور اس ذات کی جس کی برکت سے مخلوقات کو روزی دی جاتی ہے اور جس کے وجود کی وجہ سے  زمین اور آسمان قائم ہیں، قسم دیتے ہیں کہ ملک کے تمام نوجوانوں کو، ایران کی پوری عظیم قوم کو اپنے لطف و کرم کے سائے میں محفوظ رکھ۔ امام خامنہ ای
اللہ کی برکتوں کا مہینہ

اللہ کی برکتوں کا مہینہ

رمضان کا مہینہ، ایک مبارک مہینہ ہے۔ رمضان کی برکتیں، اس مہینے میں اللہ کی دعوت میں شرکت کا ارادہ رکھنے والے مسلمان افراد سے شروع ہوتی ہیں، دلوں سے شروع ہوتی ہیں۔ اس مہینے کی برکتوں سے بہرہ مند ہونے والی سب سے پہلی حقیقت، اس مقدس مہینے میں داخل ہونے والے دل و جان، مومنین اور روزہ دار ہیں۔  امام خامنہ ای  24/12/1997
شہادت کی آرزو

شہادت کی آرزو

اے پروردگار! ہم سب کا، ہماری زندگي کا اور ہماری عمر کا انجام نیک قرار دے۔ مجھ حقیر کی اور جو بھی متمنی ہے اس کی زندگي کا آخری زینہ، شہادت قرار دے۔
یہ استقامت ہے، گھسی پٹی باتیں دہرانا نہیں

یہ استقامت ہے، گھسی پٹی باتیں دہرانا نہیں

برسوں سے دشمن محاذ گلا پھاڑ رہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ کو گھٹنوں پر لانا چاہتے ہیں، اس کے مقابلے میں انقلاب کی قیادت کہتی ہے کہ تم کچھ بگاڑ نہیں سکتے، یہ گھسی پٹی بات نہیں ہے، یہ استقامت ہے۔
رہبر انقلاب کے لیے حیرت انگیز اشتیاق و انتظار

رہبر انقلاب کے لیے حیرت انگیز اشتیاق و انتظار

رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی روضہ امام رضا علیہ السلام میں 21 مارچ 2023 کی تقریر کے وقت حاضرین کا انتظار و اشتیاق اور جوش و جذبہ دیدنی تھا۔
پروردگار! اپنی رحمت اور فضل نازل کر۔

پروردگار! اپنی رحمت اور فضل نازل کر۔

اے پروردگار! ماہ مبارک رمضان کی اس سہ پہر میں، ان روزہ داروں پر، ان بھوکے پیٹوں اور ان پیاسے لبوں پر اپنی رحمت اور فضل نازل کر۔
قرآن کے سائے تلے

قرآن کے سائے تلے

اے پروردگار! ہمیں قرآن کے ساتھ زندہ رکھ، قرآن کے ساتھ موت عطا کر، قرآن کے ساتھ محشور کر۔