زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
سفر اربعین کا شکر کیسے ادا کریں؟

سفر اربعین کا شکر کیسے ادا کریں؟

پیدل زیارت کے اس عمل پر شکر ادا کیجیے، شکر کا ایک طریقہ یہ ہے کہ جو جذبات پیدل مارچ کے دوران پیدا ہوئے تھے، انھیں محفوظ رکھیے۔ امام خامنہ ای
ہم یہاں شوق و حسرت سے ان قدموں کو دیکھ رہے ہیں

ہم یہاں شوق و حسرت سے ان قدموں کو دیکھ رہے ہیں

کتنے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اربعین مارچ میں شامل ہیں اور زیارت اربعین سے مشرف ہوں گے اور اربعین کے دن گراں قدر مضمون کی حامل یہ زیارت حضرت کو خطاب کرکے پڑھیں گے۔ ہم یہاں شوق و حسرت سے ان قدموں کو دیکھ رہے ہیں۔ هزاران گام در راه است و دل مشتاق و من حیران که چون ره میتوانم یافتن سوی درون من هم (ہزاروں قدم رواں دواں ہیں، دل اشتیاق میں ڈوبا ہے اور میں حیران ہوں کہ اس بارگاہ میں کیسے جگہ پاؤں۔) 6 نومبر 2017
عشق کا راستہ

عشق کا راستہ

اربعین میں زائرین کی پیادہ روی، بصیرت پر استوار عشق کا راستہ ہے۔
اگر کریم و معزز انسان کا اکرام و احترام کیا تو اس کے مالک بن جاؤ گے۔

اگر کریم و معزز انسان کا اکرام و احترام کیا تو اس کے مالک بن جاؤ گے۔

ملت ایران اپنے پورے وجود سے آپ عزیز عراقی بھائیوں کی شکرگزار ہے، خاص طور پر اربعین موکبوں کے ذمہ داران کی۔ ہم تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں متنبی کا یہ مصرعہ یاد آتا ہے: «اذا انت اکرمت الکریم مَلَکْته». (اگر کریم و معزز انسان کا اکرام و احترام کیا تو اس کے مالک بن جاؤ گے۔) امام خامنہ ای 18 ستمبر 2019
امام حسین ہر قوم، ہر بشر کے ہیں

امام حسین ہر قوم، ہر بشر کے ہیں

امام حسین علیہ السلام ساری انسانیت کے لئے ہیں۔ ہم شیعوں کو فخر ہے کہ ہم امام حسین کے پیروکار ہیں لیکن امام حسین صرف ہمارے نہیں ہیں، مختلف اسلامی مسلک، شیعہ سنی سب امام حسن کے پرچم تلے جمع ہیں۔ اربعین کے اس عظیم مارچ میں وہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں جو مسلمان نہیں ہیں۔ یہ سلسلہ ان شاء اللہ جاری رہے گا۔ یہ ایک عظیم نشانی ہے جو اللہ دکھا رہا ہے۔  امام خامنہ ای 18 ستمبر 2019
امام حسین علیہ السلام سب کے ہیں۔

امام حسین علیہ السلام سب کے ہیں۔

بے شک ہم شیعوں کا یہ افتخار ہے کہ ہم امام حسین علیہ السلام کے پیرو ہیں، لیکن امام حسین علیہ السلام صرف ہمارے نہیں ہیں، امام حسین علیہ السلام سب کے ہیں۔
ہمیں ایک دھاگے میں پرو دینے والے حسین ہیں

ہمیں ایک دھاگے میں پرو دینے والے حسین ہیں

آج کی اس پیچیدہ اور تشہیراتی ہنگامے سے بھری دنیا میں اربعین کا پروگرام ایک عدیم المثال میڈیا اور دور دور تک پہنچنے والی آواز ہے۔ دنیا میں اس کی کوئی نظیر نہیں ہے: یہ کہ دسیوں لاکھ افراد چل پڑتے ہیں۔ مختلف ملکوں سے، مختلف اسلامی فرقوں یہاں تک کہ دیگر ادیان سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی۔ یہ حسینی اتحاد ہے۔ یہ بات بالکل درست ہے «الحسین یجمعنا» (ہمیں ایک دھاگے میں پرو دینے والے حسین ہیں)۔ امام خامنہ ای  13 اکتوبر 2019