زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
مگر ان کی حمایت جن کے خلاف حضرت عیسی علیہ السلام نے جہاد کیا

مگر ان کی حمایت جن کے خلاف حضرت عیسی علیہ السلام نے جہاد کیا

آج کچھ لوگ ایسے ہیں جو نبی خدا کے پیروکار ہونے کا دعوی کرتے ہیں، مگر ان طاغوتی اور سرکش طاقتوں کی پشت پناہی کرتے ہیں جن کے خلاف حضرت عیسی علیہ السلام نے جہاد کیا۔ امام خامنہ ای 27 دسمبر 2000
شہید سلیمانی کی خصوصیات: ‏غیر معمولی ذہانت، دور اندیشی، انسان دوستی کا جذبہ، اخلاص و روحانیت

شہید سلیمانی کی خصوصیات: ‏غیر معمولی ذہانت، دور اندیشی، انسان دوستی کا جذبہ، اخلاص و روحانیت

‏بہت ذہین انسان تھے۔ اس سلسلے میں بہت سے نکات ہیں۔ یہ جو ایک بظاہر مذہبی تنظیم کے ابھرنے کا مسئلہ ہے، جو خاص مسلک کی جانب مائل ہے جو مزاحمتی محاذ ‏کے خلاف ہے، انھوں نے اس کی پیش بینی پہلے ہی کر ‏دی تھی اور مجھے بتایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں دنیائے اسلام کے حالات میں جو ‏کچھ دیکھ رہا ہوں۔ انھوں نے کچھ ملکوں کا نام بھی لیا تھا، اس سے لگتا ہے ‏کہ ایک تنظیم معرض وجود میں آ رہی ہے۔ کچھ عرصہ بعد داعش سامنے آ گئی۔
ٹرمپ کے امریکہ اور اوباما کے امریکہ میں کوئی فرق نہیں

ٹرمپ کے امریکہ اور اوباما کے امریکہ میں کوئی فرق نہیں

دشمن پر اعتماد نہ کیجئے۔ یہ تاکید کے ساتھ میری نصیحت ہے۔ دشمن پر ‏بھروسہ نہ کیجئے۔ آپ نے دیکھ لیا کہ ٹرمپ کے امریکہ نے اور اوباما کے ‏امریکہ نے آپ کے ساتھ کیا کیا۔ البتہ یہ صرف ٹرمپ تک محدود نہیں ہے کہ مثلا یہ فرض کر لیجئے کہ ٹرمپ کا دور ‏ختم ہوا تو یہ کہا جائے کہ دشمنی ختم ہو گئی۔ نہیں، اوباما کے امریکہ نے بھی آپ کے ساتھ بدی کی، ملت ایران کے ساتھ بدی کی، تین ‏یورپی ممالک کا بھی وہی حال ہے۔
دنیا پر مسلط طاقتوں نے جو عیسائیت کے بھیس میں نظر آتی ہیں قوموں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے

دنیا پر مسلط طاقتوں نے جو عیسائیت کے بھیس میں نظر آتی ہیں قوموں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے

دنیا پر مسلط طاقتوں اور حکومتوں نے جو عیسائیت کے زیر سایہ اور عیسائیت کے بھیس میں نظر آتی ہیں جبکہ در حقیقت وہ حضرت مسیح کی روش اور تعلیمات سے بیگانہ اور مادہ پرست ہیں، مظلوم افراد اور قوموں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ امام خامنہ ای
اگر حضرت عیسی مسیح آج زندہ ہوتے

اگر حضرت عیسی مسیح آج زندہ ہوتے

اگر عیسی مسیح آج ہمارے درمیان ہوتے تو عالمی استکبار کے عمائدین کے خلاف محاذ سنبھالنے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہ کرتے، اربوں انسانوں کی سرگردانی کو ہرگز برداشت نہ کرتے جو بڑی طاقتوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہیں اور کرپشن اور جنگی خو کی سمت دھکیلے جا رہے ہیں۔ امام خامنہ ای
دیدار کو بے قرار

دیدار کو بے قرار

حقیر کے لئے اس پوری مدت میں عوام سے ملاقات بڑی مسرت بخش رہی ہے اور عوام الناس سے ملاقات میرے لئے بڑی پرکشش ہوتی ہے کہ لوگوں کی باتیں سنوں، اپنی بات کہوں۔ مختلف عوامی طبقات سے ملاقات کروں۔ یہ حقیر اور خطرناک دشمن، یعنی کورونا وائرس جو بہت حقیر اور چھوٹا بھی ہے لیکن بہت خطرناک بھی ہے، اس نے رکاوٹ ڈال دی ہے۔ دوسری بہت سی دلچسپی کی چیزوں کی مانند یہ موقع بھی ہم سے سلب کر لیا۔
سلیمانی نے اپنی زندگی میں بھی اور شہادت کے بعد بھی امریکہ کو شکست ‏دی

سلیمانی نے اپنی زندگی میں بھی اور شہادت کے بعد بھی امریکہ کو شکست ‏دی

شہید سلیمانی نے اپنی زندگی میں بھی استکبار کو ‏شکست دی اور اپنی شہادت کے ذریعے بھی اسے ‏شکست سے دوچار کیا۔ یہ صرف دعوی نہیں ہے۔ یہ ثابت شدہ حقائق ہیں۔
نرس ڈے کی مناسبت سے اہم خطاب: نرس فرشتہ رحمت

نرس ڈے کی مناسبت سے اہم خطاب: نرس فرشتہ رحمت

رہبر انقلاب اسلامی نے بنت علی حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور نرس ڈے کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست خطاب میں نرس ڈے کی مبارکباد دی۔ 20 دسمبر 2020 کے اپنے خطاب میں آپ نے فرمایا کہ آج نرسنگ کے پیشے سے وابستہ افراد عوام کی نگاہ میں پہلے سے زیادہ محترم  ہو گئے ہیں۔ آپ نے نرس کو بیمار کے لئے فرشتۂ رحمت قرار دیا۔
نرس بیمار کے لئے فرشتہ رحمت ہے

نرس بیمار کے لئے فرشتہ رحمت ہے

نرس بیمار کے لئے فرشتہ رحمت ہے۔ یہ بالکل صحیح لفظ ہے اس میں کوئی مبالغہ نہیں۔ اس کا بیمار کے جسم سے بھی سروکار رہتا ہے اور اس کے ذہن و روح سے بھی۔ نرس در حقیقت بیمار کے لئے غمگسار، شفیق ہستی اور آسودگی کا ذریعہ ہے۔ ~امام خامنہ ای
اسلامی انقلاب جاہلیت کے طور طریقوں کے خلاف، جو ظلم، تفریق اور نسل پرستی کا باعث بنے، علم بغاوت

اسلامی انقلاب جاہلیت کے طور طریقوں کے خلاف، جو ظلم، تفریق اور نسل پرستی کا باعث بنے، علم بغاوت

اسلامی انقلاب در اصل دور جاہلیت کے طور طریقوں کے خلاف، جو ظلم، تفریق اور نسل پرستی کا باعث بنے، علم بغاوت بلند کرنے سے عبارت ہے۔ امام خامنہ ای 16 جون 1991