زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
مزاحمت، بعثت کی ہی ایک کرن ہے

مزاحمت، بعثت کی ہی ایک کرن ہے

مزاحمت، اسی بعثت کی ایک کرن ہے۔ مزاحمت ایران اسلامی سے شروع ہوئي، اس نے مسلم اقوام کو بیدار کیا۔ بعض مسلم اقوام کو میدان میں لے آئي، عمومی طور پر اس نے مسلم اقوام کو بیدار کیا اور بہت سے غیر مسلموں کے ضمیروں کو بھی بیدار کر دیا۔
عید بعثت پر ملک کے اعلیٰ عہدیداروں اور اسلامی ملکوں کے سفیروں کی رہبر انقلاب سے ملاقات

عید بعثت پر ملک کے اعلیٰ عہدیداروں اور اسلامی ملکوں کے سفیروں کی رہبر انقلاب سے ملاقات

عید بعثت نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے موقع پر ملک کے اعلیٰ عہدیداروں اور اسلامی ملکوں کے سفیروں اور نمائندوں نے منگل 28 جنوری 2025 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
لبنان کے شجاع اور مومن عوام

لبنان کے شجاع اور مومن عوام

: آج سارے سیاسی و مادی تخمینے، جنوبی لبنان کے مومن و مخلص عوام سے مغلوب ہو گئے جو غاصب صیہونی فوج کو ہیچ سمجھتے ہوئے جذبۂ ایثار اور وعدۂ الہی پر یقین کے ساتھ جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان میں آ گئے۔
سنوار کا کارنامہ

سنوار کا کارنامہ

اگر شہید سنوار جیسے لوگ سامنے نہ آتے جو آخری لمحے تک لڑتے رہتے تو خطے کا انجام کچھ اور ہوتا، اب جب ایسے لوگ سامنے آ چکے ہیں تو یہ انجام کسی اور طرح کا ہے۔ امام خامنہ ای 29 اکتوبر 2024
قرآن کی روشنی میں:

قرآن کی روشنی میں: "ایام اللہ" کو باقی رکھنا قرآنی روش ہے

باطل گروہوں کا ہدف "ایام اللہ" پر پردہ ڈالنا یا اس طرح کے واقعات کے رنگ کو پھیکا بنا دینا ہے۔ یہ قرآن مجید کے نقطۂ نگاہ کے بالکل خلاف ہے۔ قرآن نے اس طرح کے ایام کی یاد اور ذکر کو باقی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ "وَاذکُر فِی الکِتابِ مَریَمَ... وَاذکُر فِی الکِتابِ اِبراھیم ... وَاذکُر فِی الکِتابِ موسی ... وَ اذکُر عَبدَنا اَیّوب ... شاید دس سے زیادہ مقامات پر قرآن میں اس طرح آیا ہے: وَاذکُر، وَاذکُر (یاد کیجیے، یاد کیجیے) یہی قرآن کی منطق ہے۔ امام خامنہ ای 9 جنوری 2023
سارے تخمینے، جنوبی لبنان کے مومن عوام سے مغلوب ہو گئے

سارے تخمینے، جنوبی لبنان کے مومن عوام سے مغلوب ہو گئے

آج سارے سیاسی و مادی تخمینے، جنوبی لبنان کے مومن و مخلص عوام سے مغلوب ہو گئے جو غاصب صیہونی فوج کو ہیچ سمجھتے ہوئے جذبۂ ایثار اور وعدۂ الہی پر یقین کے ساتھ جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان میں آ گئے۔ امام خامنہ ای
اسلامی گھرانہ: بروقت شادی اسلام میں زیادہ پسندیدہ ہے

اسلامی گھرانہ: بروقت شادی اسلام میں زیادہ پسندیدہ ہے

شادی کی عمر کا مسئلہ بھی، جس پر اسلامی کتابوں میں زور دیا گیا ہے کہ شادی کی عمر کہیں بہت زیادہ نہ ہوجائے اور جوانوں کو جلدی شادی کرلینی چاہیے، جنسی کشش کے خطرے سے حفاظت کی وجہ سے ہے۔ البتہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بچوں کی شادی کر دی جائے، جیسا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں، جی نہیں، نوجوان اور جوان لڑکے اور لڑکیاں، مرد اور عورت جہاں تک ہو سکے بروقت شادی کرلیں تو یہ اسلام کی نظر میں زیادہ پسندیدہ ہے، خود ان کے لئے بھی یقیناً بہت بہتر ہے اور معاشرے کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔ امام خامنہ ای 27 دسمبر 2023
غزہ فتحیاب ہوا

غزہ فتحیاب ہوا

اب وہی ظالم اور سفاک صیہونی حکومت، اسی حماس کے ساتھ جسے وہ نابود کرنا چاہتی تھی، مذاکرات کی میز پر بیٹھی ہے اور جنگ بندی پر عمل کے لیے اس کی شرطیں مان چکی ہے۔ غزہ فتحیاب ہوا۔
اسلامی تمدن کی مکمل تشکیل

اسلامی تمدن کی مکمل تشکیل

اسلامی تمدن، امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے زمانے میں مکمل طور پر عملی جامہ پہنے گا۔ ان کے ظہور کے زمانے میں حقیقی اسلامی تمدن اور حقیقی اسلامی دنیا وجود میں آئے گي۔ ظہور کا زمانہ وہ زمانہ ہے جس میں انسانیت، سکون کا سانس لے سکتی ہے، خدا کے راستے پر چل سکتی ہے، عالم فطرت میں اور انسان کے وجود میں پائي جانے والی سبھی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ امام خامنہ ای 5/10/2000