زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
بصیرت اور وفا

بصیرت اور وفا

ائمہ کے اقوال میں حضرت ابو الفضل العباس کے سلسلے میں دو باتوں پر تاکید کی گئي ہے: بصیرت اور وفا امام خامنہ ای 14 اپریل 2000
غزہ نے امریکا کو مغلوب کر دیا

غزہ نے امریکا کو مغلوب کر دیا

غزہ اللہ کے حکم سے صیہونی حکومت اور امریکی حکومت پر غلبہ حاصل کر لیتا ہے۔ یہ ناممکنات میں سے ہے لیکن اللہ کے حکم سے یہ کام ممکن ہو جاتا ہے۔
ایرانی قوم میں مردہ باد امریکا کہنے کی ہمت ہے

ایرانی قوم میں مردہ باد امریکا کہنے کی ہمت ہے

ایرانی قوم میں یہ کہنے کی ہمت ہے کہ امریکا جارح ہے، امریکا جھوٹا ہے، امریکا فریبی ہے، امریکا سامراجی ہے۔ دوسرے بھی سمجھتے ہیں کہ امریکا انسانی اصولوں میں سے کسی بھی اصول کا پابند نہیں ہے لیکن ان میں اسے بیان کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
اکتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے شرکاء کی رہبر انقلاب سے ملاقات

اکتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے شرکاء کی رہبر انقلاب سے ملاقات

قرآن مجید کے اکتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء اور قرآن کریم کے بعض حافظوں، قاریوں اور اساتذہ نے حسینیۂ امام خمینی میں اتوار 2 فروری 2025 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اسلامی گھرانہ: میاں بیوی ایک دوسرے کی اہانت نہ کریں

اسلامی گھرانہ: میاں بیوی ایک دوسرے کی اہانت نہ کریں

ظلم، امتیازی سلوک، توہین ہر حال میں غلط ہے۔ اگر آپ دنیا کے سب سے اچھے مرد ہوں اور آپ کی زوجہ مثال کے طور پر تعلیم اور معلومات کے لحاظ سے ایک کم تعلیم یافتہ خاتون ہو یا ایک نچلے طبقے کے گھرانے سے تعلق رکھتی ہو، تب بھی آپ کو اس پر ذرہ برابر بھی ظلم کرنے یا اس کی تھوڑی سی بھی توہین کرنے کا حق نہیں ہے، زوجہ وہی زوجہ ہے ابد تک کے لیے۔ عورت کے سلسلے میں بھی ایسا ہی ہے۔ کبھی خاتون ایک پڑھی لکھی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ عورت ہوتی ہے جس کی شادی مثال کے طور پر ایک مزدور مرد سے ہوئي ہے۔ اسے بھی شوہر کی توہین و تذلیل کا حق نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 21 فروری 2000
رہبر انقلاب اسلامی نے تہران کے بہشت زہرا قبرستان پہنچ کر امام خمینی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے تہران کے بہشت زہرا قبرستان پہنچ کر امام خمینی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای عشرہ فجر کے موقع پر، 30 جنوری 2025 کی صبح تہران کے بہشت زہرا قبرستان پہونچے اور وہاں انہوں نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور 28 جون 1981 کے واقعے نیز اسی سال 30 اگست کو وزیراعظم کے دفتر میں ہونے دہشتگردانہ دھماکے کے شہدا کے مزار پر حاضر ہوئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
فلسطین نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا

فلسطین نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا

مزاحمت نے بہت سے غیر مسلموں کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔ اس مدت میں پوری دنیا میں تقریباً 30 ہزار صیہونیت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں! لوگوں کا ضمیر بیدار ہو گیا ہے۔ امام خامنہ ای 28 جنوری 2025
امام زمانہ کی خاص فضیلت

امام زمانہ کی خاص فضیلت

تاریخ کی امید، مہدئ موعود کے بارے میں وہ بات کہی گئي ہے جو کسی بھی پیغمبر، ولئ خدا اور امام کے بارے میں نہیں کہی گئي اور وہ بات یہ ہے کہ وہ "زمین کو عدل و انصاف سے ایسے بھر دیں گے جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوگي۔" کسی بھی پیغمبر کے بارے میں ایسی بات نہیں کہی گئي ہے۔ خداوند عالم نے یہ عظیم فضیلت انھی سے مختص کی ہے، صرف انھیں کے لیے یہ بات کہی گئی ہے۔ امام خامنہ ای 2/6/2015
درس اخلاق: ماہ رجب، تہذیب نفس کا موقع ہے

درس اخلاق: ماہ رجب، تہذیب نفس کا موقع ہے

ماہ رجب پروردگار کی ذات مقدس اور الہی اقدار و معیارات سے تقرب کا ایک موقع ہے اور اسی طرح تہذیب نفس کا ایک اچھا موقع ہے۔ یہ ایام، جو ہماری روایات میں نمایاں ایام کے طور پر بیان ہوئے ہیں، یہ سب مواقع ہیں اور ہر موقع، ایک نعمت ہے اور ہر نعمت کے لیے شکر ضروری ہے۔ رجب کا مہینہ ان ہی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ ماہ رجب کی قدر و قیمت کو سمجھیے، اس مہینے میں پروردگار عالم سے زیادہ سے زیادہ توسل کیجیے، یاد خدا میں رہیے اور  خدا کے لئے کام کیجیے۔ امام خامنہ ای 26 اپریل 2015
سفارتکاری کا عیارانہ تبسم

سفارتکاری کا عیارانہ تبسم

سفارتکاری کی مسکراہٹوں کے پیچھے اس طرح کی دشمنیاں، اس طرح کے کینے، اس طرح کے خبیث باطن چھپے ہوئے ہیں، ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارا سامنا کس سے ہے، ہم کس سے ڈیل کر رہے ہیں، کس سے بات کر رہے ہیں۔