زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
سیکورٹی یقینی بنانے کی راہ، طاقت ہے

سیکورٹی یقینی بنانے کی راہ، طاقت ہے

سیکورٹی یقینی بنانے کا راستہ طاقت ہے۔ ہم ایرانی قوم اور ملک کے ذمہ داران کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے۔ مضبوط ایران ہی خود کا دفاع کر سکتا ہے، اپنی سلامتی اور پیشرفت کو یقینی بنا سکتا ہے، اس پیشرفت اور طاقت کی برکت سے دوسروں کی بھی مدد کر سکتا ہے۔
دشمن کو معلوم ہو کہ ایرانی قوم کون ہے؟ ایران کے جوان کیسے ہیں؟

دشمن کو معلوم ہو کہ ایرانی قوم کون ہے؟ ایران کے جوان کیسے ہیں؟

دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم کون ہے؟ ایران کے جوان کیسے ہیں؟ یہ سوچ، یہ جذبہ، یہ شجاعت اور یہ آمادگي جو آج ایرانی قوم میں ہے، یہ خود سیکورٹی پیدا کرنے والی ہے۔ ہمیں اسے باقی رکھنا چاہیے۔
صیہونی حکومت کو ایران کی طاقت سمجھانی ہوگي

صیہونی حکومت کو ایران کی طاقت سمجھانی ہوگي

یہ ایران کو نہیں جانتے، ایران کے جوانوں کو نہیں جانتے، ایرانی قوم کو نہیں جانتے۔ ابھی وہ ایرانی قوم کی طاقت، توانائي، جدت عمل اور عزم کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکے ہیں۔ یہ بات ہمیں انھیں سمجھانی ہوگي۔
سیکورٹی کے شعبے کے شہیدوں کے بعض اہل خانہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات

سیکورٹی کے شعبے کے شہیدوں کے بعض اہل خانہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات

سیکورٹی کے شعبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہیدوں کے بعض اہل خانہ نے اتوار 27 اکتوبر 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اسلامی گھرانہ: محبت ہو تو وفاداری بھی ہوگی

اسلامی گھرانہ: محبت ہو تو وفاداری بھی ہوگی

شوہر اور زوجہ آپسی رشتۂ محبت کو قوی کریں کیونکہ محبت وہ بندھن ہے جو ان کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھے رکھتا ہے، دونوں محفوظ رہتے ہیں، محبت انھیں جدا نہیں ہونے دیتی، یہ بہت اچھی چیز ہے۔ محبت ہوگی تو وفاداری بھی ہوگی، بے وفائی، بدقماشی اور ایک دوسرے سے خیانت و کدورت ان کے درمیان نہیں پیدا ہوگی۔ امام خامنہ ای 15 دسمبر 1997
فلسطین کی مدد کرنے والے اپنے فریضے پر عمل کر رہے ہیں

فلسطین کی مدد کرنے والے اپنے فریضے پر عمل کر رہے ہیں

فلسطین کس کا ہے؟ یہ قابض کہاں سے آئے ہیں؟ کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ ملت فلسطین پر اعتراض کا حق نہیں رکھتا کہ وہ کیوں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف سینہ سپر ہوکر کھڑی ہے۔ کسی کو حق نہیں ہے۔ جو لوگ ملت فلسطین کی مدد کر رہے ہیں وہ بھی در اصل اپنے فریضے پر عمل کر رہے ہیں۔
اگر واقعی انتظار کر رہے ہیں تو ...

اگر واقعی انتظار کر رہے ہیں تو ...

انتظار کا تقاضا یہ ہے کہ انسان خود کو اسی وضع قطع میں ڈھالے اور وہی اخلاق و انداز اختیار کرے جو اس زمانے کے ‏لئے مناسب ہے جس کا اسے انتظار ہے۔ ہمیں چاہئے کو عدل و انصاف کے حامی بنیں، خود کو حقانیت تسلیم کرنے کے ‏لئے آمادہ کریں۔ انتظار اس طرح کی حالت پیدا کر دیتا ہے۔ امام خامنہ ای ‎2011/07/09‎
درس اخلاق: دعا، خدا کی یاد دل میں زندہ رکھتی ہے

درس اخلاق: دعا، خدا کی یاد دل میں زندہ رکھتی ہے

دعا کا کیا مطلب ہے؟ مطلب ہے خداوند متعال سے باتیں کرنا اور خدا کو اپنے پاس محسوس کرنا۔ دل میں خدا کی یاد زندہ و تازہ رکھنا غفلت اور لاپروائی کو ختم کرتا ہے جو تمام انحرافات، کجروی اور انسانی کی خرابیوں کی جڑ ہے۔ دعا غفلت کے پردے ہٹا دیتی ہے، انسان کو خدا کی یاد میں لگا دیتی ہے اور خدا کی یاد دل میں بیدار رکھتی ہے۔ امام خامنہ ای 30 اکتوبر 1998
شہید سنوار اور شہید نصر اللہ جیسے افراد نے خطے کا مستقبل بدل دیا

شہید سنوار اور شہید نصر اللہ جیسے افراد نے خطے کا مستقبل بدل دیا

اگر شہید سنوار جیسے افراد نہ ہوتے جو آخری لمحے تک لڑتے رہتے تو خطے کا مستقبل کسی اور طرح کا ہوتا۔ اگر شہید سید حسن نصر اللہ جیسے باعظمت افراد نہ ہوتے تو حرکت کسی اور طرح کی ہوتی، اب جب ایسے لوگ ہیں تو، حرکت کسی اور طرح کی ہے۔
شہادت کی موت ہی سنوار کے لیے سزاوار تھی

شہادت کی موت ہی سنوار کے لیے سزاوار تھی

مجاہد ہیرو، کمانڈر یحییٰ سنوار اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔ ان جیسے انسان کے لیے شہادت کے علاوہ کوئی انجام سزاوار نہیں ہے۔