زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
آيت اللہ خامنہ ای کے چاروں بیٹے تہران میں حزب اللہ کے دفتر پہنچے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام پہنچانے کے لیے

آيت اللہ خامنہ ای کے چاروں بیٹے تہران میں حزب اللہ کے دفتر پہنچے

رہبر انقلاب اسلامی کے بیٹے منگل پہلی اکتوبر کی صبح تہران میں حزب اللہ لبنان کے دفتر پہنچے اور انھوں نے اس تحریک کے نمائندے جناب عبداللہ صفی الدین سے ملاقات کر کے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل، عظیم مجاہد اور مزاحمتی محاذ کے علمبردار جناب حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ اور ان کے شہید ساتھیوں کی شہادت کے جانکاہ واقعے پر آيت اللہ خامنہ ای کی جانب سے تہنیت اور تعزیت پیش کی اور فاتحہ اور قرآن خوانی کرکے شہیدوں کی پاکیزہ ارواح کو ایصال کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی سے جینیئس اور ممتاز علمی صلاحیت کے حامل افراد اور اسٹوڈنٹس کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی سے جینیئس اور ممتاز علمی صلاحیت کے حامل افراد اور اسٹوڈنٹس کی ملاقات

علمی و سائنسی میدانوں سے تعلق رکھنے والے ملک کے سیکڑوں جینیئس اور ممتاز صلاحیتوں کے حامل افراد اور اسٹوڈنٹس نے بدھ 2 اکتوبر 2024 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اللہ کی طرف سے مدد اور فتح قریب ہے۔

اللہ کی طرف سے مدد اور فتح قریب ہے۔

اللہ کی طرف سے مدد اور فتح قریب ہے۔ سورۂ صف، آيت 13
نصر من اللہ و فتح قریب

نصر من اللہ و فتح قریب

اہل حق کو قربانی دینی ہوگي لیکن انھیں شکست نہیں ہوگي، اس میدان کے فاتح وہی ہیں۔
قرآن کی روشنی میں: ایرانی قوم نے الہی حقیقت کو عملی جامہ پہنانے کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے

قرآن کی روشنی میں: ایرانی قوم نے الہی حقیقت کو عملی جامہ پہنانے کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے

ملت ایران نے الہی قانون پر عمل کیا یعنی پرچم حق کو بلند کیا، الہی حقیقت کو جامۂ عمل پہنانے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھائي اور میدان میں آ گئي۔ خداوند متعال نے بھی اپنی نصرت و مدد کو، جیسا کہ اس نے قرآن مجید میں بار بار وعدہ کیا ہے، اس کے شامل حال کر دیا۔ امام خامنہ ای 8 جنوری 2005
اسلامی گھرانہ: عورت پھول کی مانند ہے جس کی دیکھ بھال ہونی چاہیے

اسلامی گھرانہ: عورت پھول کی مانند ہے جس کی دیکھ بھال ہونی چاہیے

"المراۃ ریحانہ و لیست بقھرمانۃ" (عورت پھول ہے، نوکر نہیں) پیغمبر اکرم نے اپنے اس قول کے ذریعے اس سوچ کو، جس کے تحت سوچا جاتا تھا کہ عورت پر گھر کے اندر کے کام کرنا لازمی ہے، غلط بتا دیا ہے۔ عورت ایک پھول کی طرح ہے جس کی دیکھ بھال کرنا چاہئے۔ امام خامنہ ای 20 ستمبر 2000
صیہونی پاگل کتے کی درندگی پھر عیاں ہو گئي

صیہونی پاگل کتے کی درندگی پھر عیاں ہو گئي

لبنان کے نہتے عوام کے قتل عام نے جہاں ایک بار پھر صیہونی پاگل کتے کی درندگی کو سبھی کے لیے عیاں کر دیا ہے، وہیں اس سے غاصب حکومت کے حکمرانوں کی کوتاہ فکری اور احمقانہ سیاست بھی ثابت ہو گئي۔
ہمیں کوئي خبر نہیں ہے، ہمارا کوئي رول نہیں ہے۔

ہمیں کوئي خبر نہیں ہے، ہمارا کوئي رول نہیں ہے۔

(لبنان اور فلسطین کی) اس جنگ میں بھی کافر اور خبیث (صیہونی) دشمن سب سے زیادہ اسلحوں سے لیس ہے۔ امریکا اس کی پشت پر ہے۔ امریکی کہتے ہیں کہ ہمارا کوئي دخل نہیں ہے، ہمیں خبر نہیں ہے، وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ انھیں خبر بھی ہے اور وہ دخل بھی دے رہے ہیں۔ 25 ستمبر 2024
امام زمانہ کے زمانۂ ظہور میں اعلیٰ الہی اہداف کی سمت سفر آسان ہوگا

امام زمانہ کے زمانۂ ظہور میں اعلیٰ الہی اہداف کی سمت سفر آسان ہوگا

انسانیت نے ان گزشتہ صدیوں کے دوران انبیائے الہی کی تعلیمات کے زیر اثر جو کچھ کیا ‏ہے وہ در حقیقت اس شاہراہ کی جانب بڑھنے کی کوشش ہے جو حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے زمانۂ ‏ظہور میں انسانیت کو اعلی اہداف کی جانب لے جائے گی۔ امام خامنہ ای ‎2011/07/09
غزہ کے لوگ اللہ کی راہ میں جہاد کر رہے ہیں

غزہ کے لوگ اللہ کی راہ میں جہاد کر رہے ہیں

فلسطین اور غزہ کے لوگ جو مجاہدت کر رہے ہیں وہ حقیقی معنی میں اللہ کی راہ میں جہاد کر رہے ہیں۔