زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قرآن کی روشنی میں: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اسوۂ حسنہ ہیں

قرآن کی روشنی میں: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اسوۂ حسنہ ہیں

پیغمبر اکرم اسوۂ حسنہ ہیں یہ بات قرآن نے صاف لفظوں میں کہی ہے۔ اسوہ ہیں! اس کا کیا مطلب ہے؟ یعنی وہ ایک نمونہ ہیں اور ہم کو اس نمونے کی پیروی کرنی چاہیے۔ وہ ایک بلند چوٹی پر فائز ہیں اور ہم کو، جو اس پستی میں ہیں، اس چوٹی پر پہنچنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ قدم بڑھانا چاہیے، بشر جہاں تک بھی جا سکتا ہے آگے بڑھے، اس چوٹی کی طرف بڑھتا جائے "اسوہ" کا مطلب یہ ہے ۔ امام خامنہ ای  14 اکتوبر 2022
حزب اللہ شجرہ طیبہ ہے

حزب اللہ شجرہ طیبہ ہے

حزب اللہ واقعی شجرہ طیبہ ہے۔ حزب اللہ اور اس کے شجاع و شہید رہبر لبنان کی تاریخی و شناختی خصوصیات کا نچوڑ ہیں۔
ہر مسلمان قوم، دوسری مظلوم قوم کے دکھ درد کی شریک رہے

ہر مسلمان قوم، دوسری مظلوم قوم کے دکھ درد کی شریک رہے

جو قوم بھی چاہتی ہے کہ دشمن کے مفلوج کن محاصرے میں گرفتار نہ ہو، اسے چاہئے کہ پہلے ہی اپنی آنکھیں کھلی رکھے، جیسے ہی دیکھے کہ دشمن کسی دوسری ملت کی سمت بڑھا ہے، خود کو اس مظلوم اور ستم رسیدہ قوم کے دکھ درد کا شریک جانے، اس کی مدد کرے، تاکہ دشمن وہاں کامیاب نہ ہو سکے۔
دشمن ایک ہے، طریقۂ کار الگ الگ ہے

دشمن ایک ہے، طریقۂ کار الگ الگ ہے

ملت ایران کا جو دشمن ہے وہی ملت فلسطین کا بھی دشمن ہے، وہی ملت لبنان کا بھی دشمن ہے، وہی ملت عراق کا بھی دشمن ہے، وہی ملت مصر کا بھی دشمن ہے، وہی ملت شام کا بھی دشمن ہے، ملت یمن کا بھی دشمن ہے۔ دشمن ایک ہی ہے۔ بس الگ الگ ملکوں میں دشمن کی روشیں مختلف ہیں۔
ہم مخلص مجاہدوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے

ہم مخلص مجاہدوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے

ہم توفیق و نصرت خداوندی سے ہمیشہ کی طرح مخلص مجاہدوں اور جانبازوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔
ہم مخلص مجاہدوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں

ہم مخلص مجاہدوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں

 ہم توفیق و نصرت خداوندی سے ہمیشہ کی طرح مخلص مجاہدوں اور جانبازوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔
یحیی سنوار کے لئے شہادت ہی سزاوار انجام تھا

یحیی سنوار کے لئے شہادت ہی سزاوار انجام تھا

یحیی سنوار جیسا انسان جس نے اپنی پوری عمر غاصب و ظالم دشمن کے خلاف پیکار میں بسر کی، اس کے لئے شہادت کے علاوہ کوئی انجام سزاوار نہیں تھا۔
مجاہد ہیرو سنوار شہید ساتھیوں سے جا ملے

مجاہد ہیرو سنوار شہید ساتھیوں سے جا ملے

مجاہد ہیرو، کمانڈر یحیی سنوار اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔ وہ مزاحمت و جہاد کا درخشاں چہرہ تھے جو فولادی عزم کے ساتھ ظالم و جارح دشمن کے مد مقابل ڈٹے رہے۔
اسلامی گھرانہ: میاں بیوی میل محبت سے رہیں

اسلامی گھرانہ: میاں بیوی میل محبت سے رہیں

زیادہ تر گھرانوں کی تباہی کی وجہ ایک دوسرے کا خیال نہ رکھنا ہے۔ وہ حد سے زیادہ سختی اور غصے سے کام لیتا ہے، یہ بے صبری کا مظاہرہ کرتی ہے۔ ہر بات پر اعتراض و احتجاج ہوتا ہے۔ اگر کبھی غلطی ہو گئی تو وہ فورا غضبناک نہ ہو جائے، یہ نا فرمانی نہ کرے۔ ایک دوسرے سے تعلقات بنائے رکھیں تو کوئی بھی گھر بکھرے گا نہیں اور کنبہ محفوظ رہے گا۔ امام خامنہ ای 08 فروری 1997
حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔

حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔

شیخ احمد یاسین، فتحی شقاقی، رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ جیسی ممتاز ہستیوں کی شہادت کے بعد بھی اس محاذ کی پیش قدمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی تو سنوار کی شہادت سے بھی ان شاء اللہ ذرہ برابر وقفہ پیدا نہیں ہوگا۔ حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔