احرام کا سبق، اللہ کے  سامنے سب کا یکساں ہونا ہے

احرام کا سبق، اللہ کے  سامنے سب کا یکساں ہونا ہے

احرام خدائے متعال کے سامنے عاجزی کا اظہار ہے، زندگی کے مختلف لباسوں، زیوروں اور آرائشوں کو ایک سادہ کپڑے میں بدل دینا۔ یہ کام حج میں موجود دنیا کا سب سے امیر شخص بھی کرے گا اور سب سے غریب فرد بھی، ان میں کوئی فرق نہیں۔ قانون یہی ہے: خدا کے سامنے تمام انسانوں کو یکساں کر دینا۔
شکست خوردہ ماڈل

شکست خوردہ ماڈل

امریکی صدر عرب ممالک کو ایک ماڈل پیش کرتے ہیں۔ یقیناً یہ ماڈل ناکام ہو چکا ہے۔ خطے کے عوام کی کوششوں سے امریکا کو اس علاقے سے نکلنا ہوگا، اور وہ نکلے گا بھی۔
ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہ دینے کی بات امریکا کی اوقات سے زیادہ ہے

ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہ دینے کی بات امریکا کی اوقات سے زیادہ ہے

امریکی فریق جو ان بالواسطہ مذاکرات میں گفتگو کرتے ہیں، بات کرتے ہیں، کوشش کریں کہ فضول باتیں نہ کریں۔ یہ کہ وہ کہیں کہ ہم ایران کو یورینیم کی افزودگي کی اجازت نہیں دیں گے، اوقات سے بڑھ کر بات کرنا ہے۔
صدر رئیسی نے اپنے پہلے ہی انٹرویو میں امریکا سے مذاکرات سے انکار کر دیا

صدر رئیسی نے اپنے پہلے ہی انٹرویو میں امریکا سے مذاکرات سے انکار کر دیا

صدر بننے کے بعد شہید رئیسی نے جو پہلا انٹرویو دیا تھا اس میں رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ امریکا سے مذاکرات کریں گے؟ انھوں نے صاف کہا کہ نہیں۔ انھوں نے کہا: "نہیں" بغیر کسی ابہام کے، اور انھوں نے مذاکرات نہیں کیے۔
امریکا کو خطے سے جانا ہوگا، صیہونی حکومت کا خاتمہ ہو کر رہے گا

امریکا کو خطے سے جانا ہوگا، صیہونی حکومت کا خاتمہ ہو کر رہے گا

خطے کی اقوام کے عزم سے امریکا کو اس علاقے سے جانا ہی ہوگا اور وہ جائے گا اور صیہونی حکومت کو، جو اس علاقے کے لئے خطرناک کینسر اور مہلک ناسور ہے، یقینی طور پر اکھاڑ پھینکنا چاہیے اور ایسا ہو کر رہے گا۔
فلسطین کو فراموش نہ ہونے دیں

فلسطین کو فراموش نہ ہونے دیں

فلسطین کے مسئلے کو فراموش کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ذہنوں کو فلسطین کے مسئلے سے ہٹنے نہیں دینا چاہیے۔
مومن اقوام، غاصبوں پر فلسطین کی فتح کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گی

مومن اقوام، غاصبوں پر فلسطین کی فتح کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گی

ہمیں امید ہے کہ ایرانی قوم اور مومن اقوام، حملہ آوروں پر اور فلسطین کے غاصبوں پر فلسطین کی فتح کے دن کو ان شاء اللہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گی۔
دنیا، مسئلۂ فلسطین کو فراموش نہ ہونے دے۔

دنیا، مسئلۂ فلسطین کو فراموش نہ ہونے دے۔

آج دنیا میں اقوام کے خلاف جو معاندانہ پالیسیاں چلائی جا رہی ہیں ان میں کوشش کی جاتی ہے کہ فلسطین سے متعلق مسائل کو بھلا دیا جائے۔ پوری دنیا کو اس کے مقابلے میں کھڑے ہو جانا چاہیے۔
اگر امتِ اسلامیہ متحد ہو جائے، تو غزہ کا المیہ پیش نہ آئے

اگر امتِ اسلامیہ متحد ہو جائے، تو غزہ کا المیہ پیش نہ آئے

میرے خیال میں امتِ اسلامیہ کے لیے اتحاد سے بڑھ کر کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگر امتِ اسلامیہ متحد ہو جائے تو غزہ کا المیہ پیش نہ آئے، فلسطین کی تباہی نہ ہو۔ یمن اس طرح دباؤ کا شکار نہ بنے۔
حج مسلمانوں تک محدود نہیں، اس سے پوری انسانیت کو فائدہ

حج مسلمانوں تک محدود نہیں، اس سے پوری انسانیت کو فائدہ

یہ اجتماع اصل میں انسانوں کے فائدے کے لیے ہے؛ آج یہ فائدہ کیا ہے؟ امتِ اسلامیہ کا اتحاد۔ میرے خیال میں امتِ اسلامیہ کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی فائدہ نہیں۔ اگر امتِ اسلامیہ متحد ہو جائے تو غزہ کا المیہ پیش نہ آئے، فلسطین کی تباہی نہ ہو، یمن اس طرح دباؤ کا شکار نہ بنے۔