حضرت علی علیہ السلام کی دشمن کے مقابلے میں ہوشیاری

حضرت علی علیہ السلام کی دشمن کے مقابلے میں ہوشیاری

دشمن کے مقابلے میں آپ کی ہوشیاری کو دیکھیں تو وہ بھی اوج پر ہے۔امیر المومنین فرماتے ہیں کہ "وَ مَن نامَ لَم یُنَم عنہ" اگر تم سو گئے تو معلوم نہیں ہے کہ دشمن بھی سو گیا ہو، وہ بیدار ہے۔دشمن کی نوازش اور اس کی لوری مجھے نہیں سلا سکتی۔ امام خامنہ ای 25 جون 2024
امیر المومنین کی عدالت کی توصیف ممکن نہیں

امیر المومنین کی عدالت کی توصیف ممکن نہیں

جہاں تک عدل کی بات ہے تو امیر المومنین کی عدالت کے بارے میں تو کوئی لب کشائی نہیں کر سکتا۔ عدالت علی کی توصیف ممکن نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 25 جون 2024
غدیر، سرچشمہ وحدت ہے

غدیر، سرچشمہ وحدت ہے

غدیر کا مطلب اسلامی اور خدائی حکمرانی کا دوام ہے تاکہ یہ حکمرانی امامت کے وسیلے سے اسلامی زندگی اور اس کی پیشرفت کا واضح اسوہ پیش کرے۔ امام خامنہ ای 25 جون 2024
ہماری قوم مضبوط عزم کی مالک ہے

ہماری قوم مضبوط عزم کی مالک ہے

واقعی ہماری قوم مضبوط عزم کی مالک ہے، کیا آپ کی نظر میں ایسی کوئی قوم ہے جو اُن بڑی طاقتوں کے مقابلے میں، جو دنیا میں دوسروں کو احکامات دیتی ہیں، کھڑی ہو جائے اور کھل کر اور ٹھوس طریقے سے اپنی بات کہے؟ ہماری قوم کے علاوہ شاید ہی کوئي ایسی قوم ہوگی۔
واقعۂ غدیر، عمیق حقائق کا حامل

واقعۂ غدیر، عمیق حقائق کا حامل

غدیر کے واقعے میں جن حقائق پر توجہ دی جانی چاہیے، وہ بڑے وسیع و عمیق ہیں جو اسلام کی معرفت پر منتج ہوتے ہیں۔
رمی جمرات یعنی شیطان جہاں بھی نظر آئے اسے کچل دو

رمی جمرات یعنی شیطان جہاں بھی نظر آئے اسے کچل دو

رَمی جمرات (کنکریاں مارنا) یعنی شیطان کو مارو، جہاں بھی ہو، جیسے بھی ہو، جہاں کہیں بھی شیطان نظر آئے، شیطان کو کچل دو، شیطان کو پہچانو اور اسے مار دو۔ امام خامنہ ای 4 مئی 2025
حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب کا پیغام

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے ہر سال کی طرح اس سال بھی حجاج کرام نے ایک پیغام جاری کر کے عالم اسلام کے اہم مسائل کی طرف ان کی توجہ مبذول کرائی ہے۔
ایران یورنینیم کی افزودگی کرے یا نہ کرے، آپ سے کیا مطلب! آپ ہیں کون؟

ایران یورنینیم کی افزودگی کرے یا نہ کرے، آپ سے کیا مطلب! آپ ہیں کون؟

ایٹمی مسئلے میں امریکی اور دوسرے فریقوں سے جو بات ہم سب سے پہلے کہتے ہیں وہ یہ ہے کہ آپ ہیں کون؟ آپ کیوں مداخلت کر رہے ہیں کہ ایران یورینیم کی افزودگی کرے یا نہ کرے؟ آپ سے کیا مطلب؟
عنقریب صیہونی حکومت کا شیرازہ بکھر جائے گا

عنقریب صیہونی حکومت کا شیرازہ بکھر جائے گا

صیہونی حکومت اللہ کے اٹل فیصلے سے بکھر رہی ہے اور ان شاء اللہ اس میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم! انسان کس قدر پست اور خبیث ہو سکتا ہے؟

غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم! انسان کس قدر پست اور خبیث ہو سکتا ہے؟

انسان کو یقین نہیں آتا کہ ان کی اس طرح کہ مجرمانہ پلاننگ ہوگی۔ یہ لوگ بم سے جتنے لوگ مارتے تھے اس سے دس گنا زیادہ اب ایک مشین گن سے مار رہے ہیں۔ واقعی یہ جرم اور ظلم انسان کو متحیر کر دیتا کہ انسان کتنا پست، خبیث، بے رحم اور شر پسند ہوگا کہ اس طرح کا کام کرے۔