وہ چاہتے تھے کہ دباؤ میں ایران، یہ کام کرنا چھوڑ دے لیکن ہم نہیں جھکے اور آگے بھی نہیں جھکیں گے۔ ہم اس معاملے میں اور کسی بھی دوسرے معاملے میں دباؤ کے سامنے جھکے ہیں نہ جھکیں گے۔
یہ مذاکرات امریکا کے موجودہ صدر کے لیے فائدہ مند ہیں۔ وہ اور پھول جائے گا، کہے گا کہ میں نے ایران کو دھمکی دی اور میں نے اسے مذاکرات کی میز پر بٹھایا۔ تاہم ہمارے لیے یہ پوری طرح نقصان ہے اور اس میں ہمارے لیے کوئي فائدہ نہیں ہے۔
اگر آپ فریق مقابل سے مذاکرات کریں اور جو کچھ وہ چاہے اسے مان لیں تو یہ جھک جانا، ملک کی کمزوری اور ایک قوم کے وقار کو پامال کرنا ہے۔ اس فریق سے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے، اطمینان اور اعتماد کے ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کی جا سکتی۔
عالمی یوم امن (21 ستمبر) کی مناسبت سے، 'انصاف' سے 'امن' کے باہمی رابطے اور اقوام کے لیے اس عملی جامہ پہنانے کے طریقۂ کار کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کا نظریہ۔
فلسطینی قوم کی ہمہ گیر جدوجہد تب تک جاری رہنی چاہیے جب تک وہ لوگ، جنھوں نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، فلسطینی قوم کی رائے کے سامنے جھک نہ جائيں۔
اسلامی اور غیر اسلامی ممالک دونوں ہی کو صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات پوری طرح سے منقطع کر لینے چاہیے، یہاں تک کہ سیاسی تعلقات بھی منقطع کر لینے چاہیے۔ انھیں اسے الگ تھلگ کر دینا چاہیے۔