ہم نہ بہت خوش فہمی میں ہیں اور نہ بہت بدگمان ہیں۔ البتہ فریق مقابل کے سلسلے میں ہمیں بہت بدگمانی ہے، ہمیں فریق مقابل کو نہیں مانتے، ہم فریق مقابل کو پہچانتے ہیں۔
آج اسلامی دنیا کا ایک حصہ شدید زخمی ہے، فلسطین زخمی ہے ... اسلامی دنیا کو یہ سب دیکھنا، پہچاننا اورسمجھنا چاہیے، فلسطینیوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنا چاہیے، اور اپنی ذمہ داری محسوس کرنا چاہیے۔
دشمن ہماری ترقی سے بوکھلایا ہوا ہے، غصے میں ہے۔ یہ جو آپ سنتے ہیں کہ دشمنوں کے میڈیا سے ہنگامہ خیز خبریں نشر ہوتی ہیں یہ سب بوکھلاہٹ کی وجہ سے ہیں، ان کے پاس چارہ نہیں ہے۔
امام خامنہ ای
13 اپریل 2025
"ہنیئاً لارباب النّعیم نعیمہم" جو لوگ اس ماہِ مبارک سے فیض یاب ہوئے، ان شاء اللہ پورے سال اس روحانی ذخیرے سے استفادہ کریں اور اپنے دلوں کو پاکیزہ بنائے رکھیں۔
دو سال سے بھی کم وقت میں قریب 20 ہزار بچوں کو صیہونی حکومت نے شہید کیا اور ان کے ماں باپ کو داغدار کر دیا لیکن جو لوگ انسانی حقوق کا نعرہ لگاتے ہیں، وہ تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں روزے کی صورت میں ایک ایسا موقع عطا کیا ہے کہ سال بھر میں ایک پورا مہینہ ہم اپنے دلوں کو پاک کر سکیں، اپنی نفسانی آلائشوں سے نجات پا سکیں، اور اپنے وجود کو توحید کی روشنی میں ڈھال سکیں۔