یہ کہ اسلامی جمہوریہ کو خطے میں امریکا کے اہم مراکز تک دسترسی حاصل ہو اور وہ جب بھی ضروری سمجھے ان کے خلاف کارروائي کرے، یہ کوئي معمولی واقعہ نہیں ہے یہ ایک بڑا واقعہ ہے۔
ہماری فورسز صیہونیوں کے پیشرفتہ ڈیفنس کے کئی لیئرز کو عبور کر گئیں اور انھوں نے ان کے بہت سے شہری اور فوجی علاقوں کو اپنے میزائيلوں کے ذریعے اور اپنے پیشرفتہ ہتھیاروں کے مضبوط حملے سے مٹی میں ملا دیا۔
صیہونی دشمن نے ایک بڑی غلطی کی ہے، ایک بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اسے سزا ملنی چاہیے اور اسے سزا مل رہی ہے۔ ایرانی قوم اور ہماری مسلح فورسز نے اس خبیث دشمن کو جو سزا دی ہے اور اس وقت بھی دے رہے ہیں وہ بہت سخت سزا ہے جس نے اسے کمزور کر دیا ہے۔
قریب ساٹھ سال پہلے، صیہونی حکومت کے اصلی بانیوں میں سے ایک بن گوریون نے کہا تھا کہ جب بھی ہمارا ڈیٹرنس ختم ہو جائے گا، ہماری حکومت بکھر جائے گي۔ اس وقت اس کی دفاعی قوت ختم ہو چکی ہے یا خاتمے کے قریب ہے۔
امام خامنہ ای
22 اپریل 2023
ہم صیہونیوں کو اس بڑے جرم کے بعد جس کا انہوں نے ارتکاب کیا، بچ کر نہیں جانے دیں گے۔ یقیناً اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس خبیث صیہونی دشمن پر کاری ضرب لگائیں گی۔