جھوٹی لبرل ڈیموکریسی

جھوٹی لبرل ڈیموکریسی

ایک جھوٹا محاذ ہے جو خود کو لبرل ڈیموکریسی کہتا ہے۔ حالانکہ وہ لبرل ہے نہ ڈیموکریٹک! اگر آپ لبرل ہیں تو استعماری حرکتوں کا کیا تک ہے؟ آپ کیسے حریت پسند ہیں؟ امام خامنہ ای
پاسبان حرم مجاہدین کا افتخار

پاسبان حرم مجاہدین کا افتخار

جو لوگ، جو نوجوان شام یا عراق گئے، خاص طور پر جو شام میں شہید ہوئے، ان میں یہ سمجھ تھی، وہ جانتے تھے کہ کیا کام کر رہے ہیں۔ امام خامنہ ای 
غدیر سے نکلنے والے طرز حکومت کی خصوصیات کیا ہیں؟

غدیر سے نکلنے والے طرز حکومت کی خصوصیات کیا ہیں؟

ولایت ایسی حکومت کو کہتے ہیں جس میں حاکم کا ایک ایک فرد سے محبت، جذبات، فکر اور عقائد کا رشتہ ہوتا ‏ہے۔ ​جو حکومت مسلط کردہ ہو، جو حکومت فوجی بغاوت سے آئی ہو، وہ حکومت جس میں حاکم، اپنے عوام کے عقائد کو نہ ‏مانے، ان میں سے کوئی بھی ولایت کے دائرہ میں نہیں آ سکتی۔ امام خامنہ ای
ماضی، حال اور مستقبل ہر دور میں غدیر کی حیاتی اہمیت کا راز

ماضی، حال اور مستقبل ہر دور میں غدیر کی حیاتی اہمیت کا راز

غدیر سے اسلامی معاشرے کے لئے حکومت و اقتدار کا قاعدہ معین ہوا اور اس کی بنیاد پڑی۔ غدیر کی اہمیت اسی بات میں ہے۔ واضح ہو گیا کہ اسلامی سماج، شاہی حکومت کی جگہ نہیں ہے۔ شخصی حکومت کی جگہ نہیں ہے، دولت و طاقت کے زور پر حکومت کی جگہ نہیں ہے، اشرافیہ حکومت کی جگہ نہیں۔  امام خامنہ ای
ولایت علی سے تمسک

ولایت علی سے تمسک

کچھ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ائمہ کی ولایت رکھنے کا بس یہ مطلب ہے کہ ہم ائمہ سے محبت کریں، وہ کتنی غلط فہمی ‏میں مبتلا ہیں، کیسی غلط فہمی کا شکار ہیں؟! صرف محبت مراد نہیں ہے۔ ورنہ عالم اسلام میں کوئی ایسا بھی ہوگا جو خاندان ‏پیغمبر سے تعلق رکھنے والے ائمہ معصومین سے محبت نہ کرے؟ امام خامنہ ای
ایک نکتہ اور اس کی تشریح: محاصرے میں آ چکے ہیں صیہونی

ایک نکتہ اور اس کی تشریح: محاصرے میں آ چکے ہیں صیہونی

جنین کا علاقہ جسے صیہونیوں سے مفاہمت کے چنگل میں جکڑنے کا منصوبہ بنایا گيا تھا، مزاحمت کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے اور صیہونی پوری طرح محاصرے میں آ گئے ہیں۔
حج، مساوات و برابری کی عملی مشق

حج، مساوات و برابری کی عملی مشق

اسلام، حج میں عملی طور پر دکھا دیتا ہے کہ نسلی امتیاز، جغرافیائی امتیاز، طبقاتی امتیاز وغیرہ کو وہ تسلیم نہیں کرتا۔ امام خامنہ ای
رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کا 2023 کا پیغام حج

رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کا 2023 کا پیغام حج

حج، آج اور آئندہ کل کے انسان کے اخلاقی زوال کی موجب سامراج اور صیہونیت کی تمام سازشوں کو ناکام اور بے اثر بنا سکتا ہے۔ اس عالمی تاثیر کی ضروری شرط یہ ہے کہ مسلمان قدم اول کے طور پر، حج کے حیات بخش خطاب کو پہلے خود صحیح طریقے سے سنیں اور اسے عملی جامہ پہنانے میں کوئي دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔ امام خامنہ ای 
وہ لوگ جو خود کو خدا کے حصار میں رکھتے ہیں

وہ لوگ جو خود کو خدا کے حصار میں رکھتے ہیں

یہ جو ‏خداوند عالم نے مجھے صحت یاب کیا ہے، اس کی کوئي وجہ ہونی چاہیے۔ مجھے خیال آیا کہ یقینا خداوند عالم کو مجھ سے ‏کوئي توقع ہے اور اس توقع کے عملی جامہ پہننے کے لیے اس نے مجھے بچایا ہے۔ امام خامنہ ای
خوش قسمت جوڑا جس کا نکاح رہبر انقلاب نے پڑھا

خوش قسمت جوڑا جس کا نکاح رہبر انقلاب نے پڑھا

ان شاء اللہ آپ کی زندگي شیریں رہے، میل محبت سے رہیں، تمام امور میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ پیار، اپنائیت اور صدق دلی سے پیش آئیں۔ امام خامنہ ای