آيت اللہ خامنہ ای کی زبانی عصر عاشور کے مصائب

آيت اللہ خامنہ ای کی زبانی عصر عاشور کے مصائب

حضرت زینب جب قتل گاہ پہنچیں تو کسی بھی طرح کا شکوہ کرنے کے بجائے اپنے نانا رسول خدا کو مخاطب کر کے کہا: اے میرے جد عزیز! ذرا ایک نظر کربلا کی گرم ریت پر ڈالیے، یہ آپ کا حسین ہے جو زمین پر پڑا خاک و خون میں غلطاں ہے۔ پھر ان کی آواز بلند ہوئي: اے پروردگار! آل محمد کی اس قربانی کو قبول کر۔ امام خامنہ ای
شب عاشور تہران کے حسینیہ امام خمینی میں دعائے توسل کا روحانی سماں  امام زمانہ سے توسل

شب عاشور تہران کے حسینیہ امام خمینی میں دعائے توسل کا روحانی سماں امام زمانہ سے توسل

حسینیۂ امام خمینی میں شب عاشور کی مجلس جمعرات کی رات برپا ہوئی۔ مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
حسینیہ امام خمینی تہران، شب عاشور کی مجلس میں معروف نوحہ خواں مہدی رسولی کا نوحہ

حسینیہ امام خمینی تہران، شب عاشور کی مجلس میں معروف نوحہ خواں مہدی رسولی کا نوحہ

 (اے امام زمانہ آپ کے پرچم کا سرخ رنگ ان شاء اللہ اس کائنات پر چھا جائے گا۔)
عبداللہ ابن حسن کے مصائب آیت اللہ خامنہ ای کی زبانی

عبداللہ ابن حسن کے مصائب آیت اللہ خامنہ ای کی زبانی

یہ بچہ جب یہ سمجھ گيا کہ اس کا چچا میدان جنگ میں زمین پر گرا ہوا ہے تو وہ بڑی تیزی سے سید الشہدا کے قریب پہنچا۔ ابن زیاد کے ایک خبیث اور بے رحم سپاہی نے تلوار اٹھا رکھی تھی کہ امام حسین کے زخمی جسم پر وار کرے، وہ بچہ تڑپ اٹھا، اس نے اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں کو بے اختیار تلوار کے سامنے کر دیا لیکن اس جانور نے اس کے باوجود وار کر دیا، بچے کے ہاتھ کٹ گئے۔ امام خامنہ ای 
یہ ہے سورج پے کیچڑ اچھالنے کا انجام

یہ ہے سورج پے کیچڑ اچھالنے کا انجام

قرآن کی بے حرمتی پر شدید غم و غصہ، بغداد سے سویڈن کے سفیر کو نکال دیا گيا۔ ایران نے بھی سخت موقف اختیار کیا۔ آیت اللہ سیستانی نے اعتراض کیا، جامعۃ الازہر اور عالم اسلام نے بھی سخت موقف اختیار کیا۔ وہی ہوا جس کا ذکر رہبر انقلاب اسلامی نے اپے پیغام میں کیا۔ امام خامنہ ای 
حضرت علی اکبر کے مصائب، رہبر انقلاب کی زبانی

حضرت علی اکبر کے مصائب، رہبر انقلاب کی زبانی

حضرت علی اکبر نے اپنے والد سے رن کی اجازت چاہی۔ امام حسین نے فورا اجازت دے دی اور کہا کہ جاؤ۔ "ثم نظر الیہ نظر یائس منہ" اس جوان کو آپ نے حسرت و مایوسی سے دیکھا کہ یہ رن میں جا رہا ہے، اب واپس نہ آئے گا اور نظریں جھکا کر آنسو بہانے لگے۔ امام خامنہ ای
حضرت قاسم کی شہادت کے مصائب، رہبر انقلاب کی زبانی

حضرت قاسم کی شہادت کے مصائب، رہبر انقلاب کی زبانی

امام حسین کے خیموں کی طرف سے ایک نوخیز بچہ باہر آيا، اس کا چہرہ چاند کے ٹکڑے کی طرح دمک رہا تھا وہ آيا اور جنگ کرنے لگا۔ ابن فضیل ازدی نے اس بچے کے سر کو دوپارہ کر دیا۔ بچہ منہ کے بل زمین پر گر پڑا۔ اس کی آواز بلند ہوئي: اے چچا جان!
کیا ماتمی انجمنوں کو اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہے؟

کیا ماتمی انجمنوں کو اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہے؟

انجمن، جہاد کا مرکز ہے۔ جہاد فی سبیل اللہ، مکتب اہلبیت کو زندہ رکھنے کے لئے کئے جانے والے جہاد کی جگہ ہے۔ انجمن تشریح و بیان کے جہاد کی جگہ ہے۔
بزم رہبر سے خاص رپورٹ: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں دینی تبلیغ کے تقاضے

بزم رہبر سے خاص رپورٹ: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں دینی تبلیغ کے تقاضے

ماہ محرم سے قبل ملک کے مبلغین نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آیت اللہ خامنہ ای نے تبلیغ کی اہمیت اور اس کے عصری تقاضوں کو بیان کیا۔
قرآن کی روشنی میں‎ ‎: ذوق و پسند کا اختلاف ہم کو امت اسلامیہ کے اتحاد کی نعمت سے محروم نہ کرے

قرآن کی روشنی میں‎ ‎: ذوق و پسند کا اختلاف ہم کو امت اسلامیہ کے اتحاد کی نعمت سے محروم نہ کرے

یہ ذوق اور پسند کا اختلاف اس بات کا باعث نہ بنے کہ ہم امت اسلامیہ کے اتحاد کی عظیم نعمت سے محروم ‏ہو جائیں۔                         امام خامنہ ای