زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
نجات دہندہ سخی

نجات دہندہ سخی

اے میرے معبود! میں کیونکر تیری بارگاہ سے مایوس ہوکر خالی ہاتھ پلٹوں گا حالانکہ تیری جود و سخا پر میرا حسن ظنّ یہ تھا کہ تو مجھے نجات دے کر اور مجھ پر رحم کرکے پلٹائے گا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
رسوائي کے بجائے حفاظت کرنے والا

رسوائي کے بجائے حفاظت کرنے والا

میرے معبود! اگر تو میری خواری چاہتا تو میری رہنمائی نہ فرماتا اور اگر میری رسوائی کا خواہاں ہوتا تو میری حفاظت نہ کرتا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اسلامی گھرانہ: خواتین مخالف نئے پرانے حربے ناکام ہیں

اسلامی گھرانہ: خواتین مخالف نئے پرانے حربے ناکام ہیں

جب تک خدیجہ کبریٰ، فاطمہ زہرا اور زینب کبریٰ (کی مانند) آفتاب درخشاں (آسمان ہستی پر) چمک اور دمک رہے ہیں، تب تک خواتین مخالف قدیم و جدید حربے ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہماری ہزاروں کربلائی خواتین نے نہ صرف ظاہری ظلم و ستم کی سیاہ لکیروں کو درہم برہم کردیا ہے بلکہ خواتین پر کیے جانے والے ماڈرن مظالم کو ذلیل و رسوا اور بے آبرو کرکے رکھ دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ خواتین کی الہی عظمت و کرامت عورت کے حقوق میں وہ عظیم ترین حق ہے، جس سے ماڈرن دنیا ہرگز آشنا نہیں ہے اور اب اس سے آشنائی کا وقت آچکا ہے۔ امام خامنہ ای 6 مارچ 2013
سب سے بڑا کریم

سب سے بڑا کریم

میرے معبود! تیرے حضور میری عذر خواہی اس شخص کی طرح ہے جو قبول عذر سے بے نیاز نہیں پس میرا عذر قبول فرما اے سب سے زیادہ کرم کرنے والے کہ جس کے سامنے گنہگار عذر خواہی کرتے ہیں۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
معبود کے دیدار کی شادمانی

معبود کے دیدار کی شادمانی

اے میرے معبود! مجھے اپنے دیدار سے سرور عطا فرما اس دن جب تو اپنے بندوں کے درمیان فیصلے کرے گا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
مہدویت: امام زمانہ کے یوم ولادت کا سب سے بڑا تحفہ

مہدویت: امام زمانہ کے یوم ولادت کا سب سے بڑا تحفہ

تمام ائمہ اور نبی اکرم کے یوم ولادت اور اس یوم ولادت کے درمیان ایک بنیادی فرق ہے۔ اُن میں ساری توجہ، ماضی کی طرف ہے جبکہ اس میں نظر مستقبل پر ہے۔ اس کا کیا مطلب کی نظر مستقبل پر ہے؟ یعنی اس نظر میں دو چیزیں ایک ساتھ ہیں: ایک امید اور دوسری جدوجہد۔ جب نظر مستقبل پر ہوتی ہے تو اسے پہلی چیز جو حاصل ہوتی ہے وہ امید ہے اور دوسری چیز کوشش اور جدوجہد ہے۔ امام خامنہ ای 2/6/2015
گناہوں کی پردہ پوشی

گناہوں کی پردہ پوشی

اے میرے معبود تو نے مجھ پر احسان کیا کہ دنیا میں اپنے کسی بھی نیک بندے پر میرے گناہ ظاہر نہیں کیے، تو مجھے روز قیامت لوگوں کے سامنے رسوا نہ فرمانا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
درس اخلاق: نماز کے اذکار کی گہرائیوں تک پہنچیں

درس اخلاق: نماز کے اذکار کی گہرائیوں تک پہنچیں

"نماز" حقیقی معنیٰ میں دین کا عمود یعنی ستون ہے۔ عمود اور ستون کا مطلب یہ ہے کہ اگر یہ نہ ہو چھت ڈھے جائے گي، عمارت، عمارت نہیں رہے گي، نماز یہ ہے۔ لہٰذا دین کا پورا ڈھانچہ نماز پر ٹکا ہوا ہے۔ کون سی نماز اس ڈھانچے کی حفاظت کرسکتی ہے؟ وہ نماز جو مطلوبہ خصوصیات کی حامل ہو۔ اگر یہ (کام) ہو گیا تو نمازوں کا معیار بہتر ہو جائے گا۔ حقیقت امر یہ ہے کہ ہماری نمازیں یا تو زیادہ تر معیار سے عاری ہوتی ہیں یا ان میں ضروری معیار نہیں ہوتا۔ ہمیں نماز کے اذکار کی گہرائیوں تک پہنچنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 21 اگست 2016
میں کیسے مایوس ہو سکتا ہوں

میں کیسے مایوس ہو سکتا ہوں

میرے معبود! میں مرنے کے بعد تیرے حُسنِ توجہ سے کیسے مایوس ہوں گا جبکہ ایام حیات میں تو نے سوائے نیکی کے، میری سرپرستی نہیں فرمائی۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
میرا توکل صرف تجھ پر ہے

میرا توکل صرف تجھ پر ہے

​اے میرے معبود! گویا میں اپنا تمام تر وجود لے کر تیرے سامنے آ کھڑا ہوا ہوں جبکہ تیری ذات پر توکل کا سایہ مجھ پر چھایا ہوا ہے، تو نے وہی کیا جس کا تو ہی اہل ہے اور مجھے دامن عفو میں پناہ دی۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)