زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قرآن کی روشنی میں: استقامت یعنی ہدف کو نہ بھولنا

قرآن کی روشنی میں: استقامت یعنی ہدف کو نہ بھولنا

ہمیں پورے وجود کے ساتھ اسلام کی راہ میں قدم بڑھاتے جانا چاہیے، ہم کو اپنا یہ ہدف نہیں بھولنا چاہیے کیونکہ استقامت کا مطلب ہے گمراہ نہ ہونا، اپنی راہ فراموش نہ کرنا اور سیدھے راستے کو گم نہ کرنا۔ یہ بات اس قدر حساس اور اہم ہے کہ خداوند متعال اپنے پیغمبر کو ان کی تمام تر عظمت کے ساتھ یہی نصیحت کرتا ہے: "فَاسْتَقِمْ كَمَآ اُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ" (تو اے رسول! جس طرح آپ کو حکم دیا گیا ہے، آپ خود بھی اور وہ لوگ بھی جنھوں نے (کفر و عصیان سے) توبہ کر لی ہے اور آپ کے ساتھ ہیں (راہِ راست پر) ثابت قدم رہیں۔ سورۂ ہود، آیت 112) پوری توجہ کے ساتھ راہ پر ڈٹے رہیں، راستہ گم نہ کریں اور غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ امام خامنہ ای 5 دسمبر 1990
اگر تو نے مجھے محروم کر دیا ...

اگر تو نے مجھے محروم کر دیا ...

خدایا! اگر تو مجھے محروم کردے تو کون ہے جو مجھے رزق دے گا؟ اگر تو نے مجھے اکیلا چھوڑ دیا تو کون ہے جو میری مدد کرے گا؟ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
بصیرت اور وفا

بصیرت اور وفا

ائمہ کے اقوال میں حضرت ابو الفضل العباس کے سلسلے میں دو باتوں پر تاکید کی گئي ہے: بصیرت اور وفا امام خامنہ ای 14 اپریل 2000
اسلامی گھرانہ: میاں بیوی ایک دوسرے کی اہانت نہ کریں

اسلامی گھرانہ: میاں بیوی ایک دوسرے کی اہانت نہ کریں

ظلم، امتیازی سلوک، توہین ہر حال میں غلط ہے۔ اگر آپ دنیا کے سب سے اچھے مرد ہوں اور آپ کی زوجہ مثال کے طور پر تعلیم اور معلومات کے لحاظ سے ایک کم تعلیم یافتہ خاتون ہو یا ایک نچلے طبقے کے گھرانے سے تعلق رکھتی ہو، تب بھی آپ کو اس پر ذرہ برابر بھی ظلم کرنے یا اس کی تھوڑی سی بھی توہین کرنے کا حق نہیں ہے، زوجہ وہی زوجہ ہے ابد تک کے لیے۔ عورت کے سلسلے میں بھی ایسا ہی ہے۔ کبھی خاتون ایک پڑھی لکھی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ عورت ہوتی ہے جس کی شادی مثال کے طور پر ایک مزدور مرد سے ہوئي ہے۔ اسے بھی شوہر کی توہین و تذلیل کا حق نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 21 فروری 2000
فلسطین نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا

فلسطین نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا

مزاحمت نے بہت سے غیر مسلموں کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔ اس مدت میں پوری دنیا میں تقریباً 30 ہزار صیہونیت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں! لوگوں کا ضمیر بیدار ہو گیا ہے۔ امام خامنہ ای 28 جنوری 2025
امام زمانہ کی خاص فضیلت

امام زمانہ کی خاص فضیلت

تاریخ کی امید، مہدئ موعود کے بارے میں وہ بات کہی گئي ہے جو کسی بھی پیغمبر، ولئ خدا اور امام کے بارے میں نہیں کہی گئي اور وہ بات یہ ہے کہ وہ "زمین کو عدل و انصاف سے ایسے بھر دیں گے جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوگي۔" کسی بھی پیغمبر کے بارے میں ایسی بات نہیں کہی گئي ہے۔ خداوند عالم نے یہ عظیم فضیلت انھی سے مختص کی ہے، صرف انھیں کے لیے یہ بات کہی گئی ہے۔ امام خامنہ ای 2/6/2015
درس اخلاق: ماہ رجب، تہذیب نفس کا موقع ہے

درس اخلاق: ماہ رجب، تہذیب نفس کا موقع ہے

ماہ رجب پروردگار کی ذات مقدس اور الہی اقدار و معیارات سے تقرب کا ایک موقع ہے اور اسی طرح تہذیب نفس کا ایک اچھا موقع ہے۔ یہ ایام، جو ہماری روایات میں نمایاں ایام کے طور پر بیان ہوئے ہیں، یہ سب مواقع ہیں اور ہر موقع، ایک نعمت ہے اور ہر نعمت کے لیے شکر ضروری ہے۔ رجب کا مہینہ ان ہی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ ماہ رجب کی قدر و قیمت کو سمجھیے، اس مہینے میں پروردگار عالم سے زیادہ سے زیادہ توسل کیجیے، یاد خدا میں رہیے اور  خدا کے لئے کام کیجیے۔ امام خامنہ ای 26 اپریل 2015
لبنان کے شجاع اور مومن عوام

لبنان کے شجاع اور مومن عوام

: آج سارے سیاسی و مادی تخمینے، جنوبی لبنان کے مومن و مخلص عوام سے مغلوب ہو گئے جو غاصب صیہونی فوج کو ہیچ سمجھتے ہوئے جذبۂ ایثار اور وعدۂ الہی پر یقین کے ساتھ جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان میں آ گئے۔
سنوار کا کارنامہ

سنوار کا کارنامہ

اگر شہید سنوار جیسے لوگ سامنے نہ آتے جو آخری لمحے تک لڑتے رہتے تو خطے کا انجام کچھ اور ہوتا، اب جب ایسے لوگ سامنے آ چکے ہیں تو یہ انجام کسی اور طرح کا ہے۔ امام خامنہ ای 29 اکتوبر 2024
قرآن کی روشنی میں:

قرآن کی روشنی میں: "ایام اللہ" کو باقی رکھنا قرآنی روش ہے

باطل گروہوں کا ہدف "ایام اللہ" پر پردہ ڈالنا یا اس طرح کے واقعات کے رنگ کو پھیکا بنا دینا ہے۔ یہ قرآن مجید کے نقطۂ نگاہ کے بالکل خلاف ہے۔ قرآن نے اس طرح کے ایام کی یاد اور ذکر کو باقی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ "وَاذکُر فِی الکِتابِ مَریَمَ... وَاذکُر فِی الکِتابِ اِبراھیم ... وَاذکُر فِی الکِتابِ موسی ... وَ اذکُر عَبدَنا اَیّوب ... شاید دس سے زیادہ مقامات پر قرآن میں اس طرح آیا ہے: وَاذکُر، وَاذکُر (یاد کیجیے، یاد کیجیے) یہی قرآن کی منطق ہے۔ امام خامنہ ای 9 جنوری 2023