زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
تیرا کمزور اور گنہگار بندہ

تیرا کمزور اور گنہگار بندہ

اے میرے معبود! میں تیرا کمزور اور گنہگار بندہ اور تیری درگاہ میں پلٹ آنے اور توبہ کرنے والا غلام ہوں، مجھے ایسے لوگوں کے زمرے میں قرار نہ دے جن سے تو نے منہ موڑا ہے، اور نہ ہی ان لوگوں کے زمرے میں، جنھیں ان کی خطاؤں نے تیرے عفو کی طرف توجہ دینے سے غافل رکھا ہے۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اسلامی گھرانہ: شریک زندگي میاں بیوی، محکم و پائیدار مجاہدین

اسلامی گھرانہ: شریک زندگي میاں بیوی، محکم و پائیدار مجاہدین

انسان کا مرد یا عورت ہونا ایک ثانوی مسئلہ ہے، ایک عارضی بات ہے جو صرف زندگی کے امور میں معنی و مفہوم پیدا کرتی ہے اور انسانی کمال و ارتقا کے اصل سفر میں اس سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ہم نے انقلاب کی جدوجہد کے دوران بھی اور انقلاب کی کامیابی کے زمانے میں بھی آزمایا ہے، وہ مرد جن کی بیویوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، وہ جدوجہد کے دوران بھی ثابت قدم رہے اور انقلاب کے بعد بھی صحیح راہ پر آگے بڑھتے رہے۔ البتہ اس کے برخلاف بھی دیکھا گيا۔ بہت سی خواتین ہیں جو اپنے شوہروں کو لائق بہشت بنا دیتی ہیں، اور بہت سی ایسی خواتین بھی ہیں جو اپنے شوہروں کو جہنم میں جھونک دیتی ہیں۔ البتہ مرد بھی بالکل اسی طرح کا کردار ادا کرتے ہیں۔ امام خامنہ ای 4 جنوری 2012
تیری یاد کی محبت

تیری یاد کی محبت

اے میرے معبود! اپنے ذکر کی محبت و شیفتگی مسلسل مجھے الہام کرتا رہ، میری ہمت کو تیرے ناموں کی کامیابی کی نسیم اور تیرے ہاں مرتبۂ قدس میں قرار دے۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
میں تیری پناہ میں آيا ہوں

میں تیری پناہ میں آيا ہوں

اے میرے معبود! بےشک جو تیری طرف بڑھے اس کا راستہ روشن ہے، جو تجھ سے پناہ مانگے وہ پناہ یافتہ ہے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اور بےشک تیری پناہ میں آیا ہوں۔ اے میرے معبود! تیری رحمت پر میرے گمان کو ناامیدی سے دوچار نہ فرما اور اپنی مہر و محبت سے مجھے محروم نہ رکھ۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
مہدویت: دوسرے مسلمانوں اور شیعوں میں فرق

مہدویت: دوسرے مسلمانوں اور شیعوں میں فرق

تمام مسلمان، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور اولیائے خدا سے مروی معتبر احادیث کی بنیاد پر مہدئ موعود کی حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن یہ حقیقت، عالم اسلام میں کہیں بھی ہماری قوم اور شیعوں کی طرح اتنی نمایاں نہیں ہے اور اس کا ایسا درخشاں چہرہ اور ایسی دھڑکتی ہوئي اور پرامید روح بھی کہیں اور نظر نہیں آتی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی متواتر روایات کی برکت سے، مہدئ موعود کو ان کی خصوصیات کے ساتھ پہچانتے ہیں۔ امام خامنہ ای 9/12/1992
تیری پناہ میں آنے والا بے یار و مددگار نہیں

تیری پناہ میں آنے والا بے یار و مددگار نہیں

اے میرے معبود! بےشک جو تیرے واسطے سے پہچانا گیا وہ گمنام نہیں رہتا اور جو تیری پناہ میں آیا وہ بے یار و مددگار نہیں رہتا اور جس کی طرف تو نے رخ کیا وہ غلام نہیں بنتا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
درس اخلاق: جوانی میں ہی اپنی معنویت کی تعمیر کیجیے

درس اخلاق: جوانی میں ہی اپنی معنویت کی تعمیر کیجیے

عزیز بھائیو! آپ کو جوانی میں ہی تہذیب نفس سے کام لینا چاہیے، ایک نہایت ہی اہم اور حساس زمانہ آپ کے سامنے ہے، عالمی سطح پر اس ملک، اس نظام اور اس عظیم اسلامی انقلاب کو آپ کی ضرورت پڑے گی، معنوی لحاظ سے اپنی تعمیر کیجیے۔ یقیناً یہ ایک آسان کام ہے! لیکن اس کی انجام دہی عزم محکم کی طالب ہے، یہ کام یعنی تقویٰ، تقویٰ یعنی گناہوں سے دوری، یعنی واجبات کی ادائیگی اور حرام کاموں سے پرہیز، اپنے امور کو خلوص کے ساتھ انجام دینا اور ریا کاری اور فریب سے دور رہنا۔ امام خامنہ ای 20 فروری 1992
حقانیت والی نگاہ

حقانیت والی نگاہ

اے میرے معبود! مجھے ایسا دل عطا کر جس کا اشتیاق اسے تیرے قریب کر لے اور ایسی زبان عطا کر جس کی سچائی تیری جانب اوپر کو لائی جائے اور ایسی نگاہ عطا کر جس کی حقانیت اسے تیرے دائرہ قرب میں داخل کرے۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
عطا میں کمی نہ کرنے والا

عطا میں کمی نہ کرنے والا

اے وہ قریب جو فریب خوردہ فرد سے دوری اختیار نہیں کرتا اور اے وہ سخی جو اس کے اجر کی امید رکھنے والے کو عطا کرنے میں کمی نہیں کرتا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
قرآن کی روشنی میں: قرآن سے انس ملت اسلام کی عزت کا سبب

قرآن کی روشنی میں: قرآن سے انس ملت اسلام کی عزت کا سبب

میں آپ جوانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ قرآن کے ساتھ اپنی انسیت اور لگاؤ میں اضافہ کریں۔ جن لوگوں کا قرآن سے تعلق اور رابطہ ہے وہ اس تعلق کی قدر کریں! اگر ہم قرآن سے مانوس ہوگئے، قرآن سے قریب ہو گئے اور قرآنی باتیں ہمارے دل میں جگہ بنا لے گئيں تب ہم یہ توقع رکھ سکتے ہیں کہ امت اسلامیہ، خداوند متعال کی جانب سے وعدہ کی گئي عزت کو حاصل کر لے گی۔ "اور ساری عزت تو صرف اللہ، اس کے رسول اور مؤمنین کے لیے ہے۔" (سورۂ منافقون، آیت نمبر 8) خداوند عالم اس وقت یہ عزت، امت اسلامیہ کو عطا کرے گا۔ قرآن سے انسیت ہمارے دلوں میں پیدا ہوجائے تو اس کے آثار و برکات یہ ہیں۔ امام خامنہ ای 3 جون 2014