زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
اسلامی گھرانہ: شوہر اور زوجہ ایک دوسرے کی سعادت میں مدد کریں

اسلامی گھرانہ: شوہر اور زوجہ ایک دوسرے کی سعادت میں مدد کریں

بہت سی بیویاں ہیں جو اپنے شوہروں کو جنتی بنا دیتی ہیں اور بہت سے شوہر ہیں جو اپنی بیوی کو حقیقی معنی میں سعادت مند کردیتے ہیں اور اس کا الٹا بھی ہے یعنی ممکن ہے (شادی سے پہلے) مرد اچھے ہوں اور ان کی بیویاں ان کو جہنمی بنا دیں۔ یا بیویاں اچھی رہی ہوں جنھیں ان کے شوہروں نے جہنمی بنا دیا ہو۔ چنانچہ اگر شوہر اور زوجہ دونوں اس بات پر توجہ دیں تو وہ اچھی نصیحتوں کے ذریعے اور اچھے باہمی تعاون سےگھر کے اندر دین و اخلاق کی باتیں کرکے اور وہ بھی زبانی باتوں کے ذریعے نہیں بلکہ اپنے عمل وکردار کے ذریعے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں تو ایسی صورت میں زندگی واقعی مکمل اور خوبصورت ہوجائے گی۔ امام خامنہ ای 2 مارچ 1999
قاسم سلیمانی، قدس کی راہ کے شھید

قاسم سلیمانی، قدس کی راہ کے شھید

جنرل سلیمانی نے فلسطینیوں کو ضروری وسائل فراہم کر دئے۔ ایسا کام کیا کہ غزہ پٹی جیسا چھوٹا سا علاقہ بھی صیھونی حکومت کے مقابلے میں -اس کے اتنے دعووں کے باوجود- ڈٹ جاتا ہے۔ ایسا کام کیا کہ فلسطینی ڈٹ سکیں، مزاحمت کر سکیں۔ امام خامنہ ای 8 جنوری 2020
یمن، استقامت کی علامت ہے اور وہی فاتح ہوگا

یمن، استقامت کی علامت ہے اور وہی فاتح ہوگا

یمن، استقامت کی علامت ہے اور وہی فاتح ہوگا۔ امام خامنہ ای 1 جنوری 2025
تمام انسانی صلاحیتوں کے ظہور کا زمانہ

تمام انسانی صلاحیتوں کے ظہور کا زمانہ

دنیا، حق اور بھلائی کی حکمرانی کی طرف بڑھ رہی ہے، اس میں کسی بھی طرح کا شک نہیں ہے۔ سبھی انبیاء اور اولیاء، انسان کو اس اصلی شاہراہ کی طرف بڑھانے کے لیے آئے ہیں۔ جب وہ اس شاہراہ پر پہنچ گیا تو بغیر کسی رکاوٹ کے انسان کی ساری صلاحیتیں سامنے آ سکتی ہیں۔ یہ چیز امام زمانہ ارواحنا فداہ کے زمانے میں عملی جامہ پہنے گي۔ امام خامنہ ای 2/12/2000
درس اخلاق: خدا کی طرف قلبی توجہ اور توسل، بند راہوں کو کھول دیتا ہے

درس اخلاق: خدا کی طرف قلبی توجہ اور توسل، بند راہوں کو کھول دیتا ہے

اس وقت ہمارے ملک میں روحانیت کی طرف جو توجہ اور توسل ہے، وہ یقینا ہمارے کام میں مددگار ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ واقعی انسان کسی چیز کے سلسلے میں راہیں مسدود پاتا ہے لیکن خداوند متعال کی طرف قلبی توجہ اور پروردگار کی عنایات کے ذیل میں اس سے توسل بند راہوں کو کھول دیتا ہے۔ میں مستقبل کے افق کو بہت ہی درخشاں دیکھ رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ اللہ کی توفیق سے، اللہ کی مدد سے اس ملک کا مستقبل، ان شاء اللہ اپنے ماضی کی نسبت ہر رخ سے بہتر ہوگا، چاہے وہ مادی پہلو‎ؤں سے ہو یا روحانی و معنوی پہلو‎ؤں سے ہو۔ امام خامنہ ای 4 ستمبر 2017
قرآن کی روشنی میں: اللہ کی طاقت مجاہدین کی پشت پناہ ہے

قرآن کی روشنی میں: اللہ کی طاقت مجاہدین کی پشت پناہ ہے

اگر آپ نے مجاہدت کی تو اللہ کی طاقت آپ کی پشت پناہ بن جائے گی، وہ لشکر جس کا کوئي پشتپناہ نہ ہو، کچھ نہیں کرسکتا، جس لشکر کی پشت پناہی ہوتی ہے، وہ ہر کام کرسکتا ہے۔ اب اگر وہ لشکر کہ جس کی پشتپناہ اللہ کی طاقت ہو تو کیا وہ شکست کھا سکتا ہے؟ خدا کی طاقت ان ہی کی پشتپناہ بنتی ہے جو میدان میں اتر پڑتے ہیں، قدم بڑھاتے ہیں۔ کوشش کرتے ہیں خود کو ہر کام کے لئے تیار کر لیں، یہ لوگ الہی قوت پر بھروسہ کرتے ہیں۔ "یہ اس لیے ہے کہ اللہ، اہلِ ایمان کا سرپرست ہے اور جو کافر ہیں ان کا کوئی سرپرست اور کارساز نہیں ہے۔" (سورۂ محمد آیت 11) یہ قرآن کی آیت ہے۔ خدا تمھارا مولا و سر پرست ہے، تمھارا مولا وہ ہے جس کے اختیار میں تمام عالم وجود ہے۔ امام خامنہ ای 23 مئی 2016
اسلامی گھرانہ: خانہ داری کو حقیر سمجھنا گناہ ہے

اسلامی گھرانہ: خانہ داری کو حقیر سمجھنا گناہ ہے

عورت کی ایک اہم ترین ذمہ داری گھر کی خانہ داری ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ میرا یہ ماننا نہیں ہے کہ عورتوں کو سیاسی اور سماجی کاموں سے دور رہنا چاہیے، نہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر اس کے معنی یہ لیے جائيں کہ ہم "خانہ داری" کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنے لگیں تو یہ گناہ ہوگا۔ خانہ داری، ایک کام ہے، بڑا کام ہے، اہم ترین و حساس ترین کام ہے، مستقبل ساز کام ہے۔ افزائش نسل ایک عظیم مجاہدت ہے۔ ہم لوگوں سے کچھ غلطیاں ہوئيں، صحیح طرح سے غور و فکر نہ کرنے کے سبب ہم لوگوں سے جو غلطیاں ہوئيں ان کی وجہ سے افسوس! ملک میں ایک دور ایسا بھی گزرا کہ اس مسئلے میں بے توجہی ہوئی اور آج ہم اس کے خطروں کو دیکھ رہے ہیں۔ امام خامنہ ای 1 مئی 2013
شام کے جوان فاتح ہوں گے

شام کے جوان فاتح ہوں گے

شام کے جوان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ اس کی یونیورسٹی، اس کا اسکول، اس کا گھراور اس کی زندگي غیر محفوظ ہے، وہ کیا کرے؟ اسے عزم کی طاقت کے ساتھ ان لوگوں کے مقابلے میں جنھوں نے اس بدامنی کی سازش تیار کی ہے اور جنھوں نے اس پر کام کیا ہے، ڈٹ جانا چاہیے اور ان شاء اللہ وہ ان پر غلبہ حاصل کر کے رہے گا۔ امام خامنہ ای  22 دسمبر 2024
مکمل امن و سلامتی کا قیام

مکمل امن و سلامتی کا قیام

امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے زمانے میں کسی بھی شکل میں ظلم و ستم نہیں ہوگا، وہ زمانہ کہ جس میں انسان کے افکار اور اس کی عقل کسی بھی زمانے سے زیادہ فعال اور تعمیری ہوگي، وہ زمانہ کہ جس میں قومیں ایک دوسرے سے جنگ نہیں کریں گي، عالمی سطح پر مکمل امن و سلامتی ہوگي۔ اس  زمانے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ امام خامنہ ای 19/2/1992
نماز کے سلسلے میں رہبر انقلاب کی سفارشات پر ایک نظر

نماز کے سلسلے میں رہبر انقلاب کی سفارشات پر ایک نظر

اکتیسویں قومی نماز کانفرنس کے نام رہبر انقلاب کے پیغام میں اول وقت اور پوری توجہ و یکسوئي سے نماز پڑھنے پر تاکید کی گئي ہے۔