زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قرآن کی روشنی میں: تقویٰ کے دنیوی و اخروی اثرات

قرآن کی روشنی میں: تقویٰ کے دنیوی و اخروی اثرات

قرآن مجید کہتا ہے: اور اگر ان بستیوں کے باشندے ایمان لاتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان و زمین کی برکتوں کے دروازے کھول دیتے۔ (سورۂ اعراف، آيت 96) یعنی ایمان اور تقویٰ کی خاصیت صرف یہ نہیں ہے کہ لوگوں کے دلوں کو آباد کیا جائے بلکہ لوگوں کے ہاتھ اور ان کی جیبیں بھی اس کے ذریعے بھر سکتی ہیں اور انسانوں کے دسترخوان بھی طرح طرح کی نعمتوں سے سج سکتے ہیں اور ان کے بازو قوی ہوسکتے ہیں، ایمان اور تقویٰ میں یہی خاصیت پائی جاتی ہے۔ امام خامنہ ای 2 جنوری 1998
اسلامی گھرانہ: شوہر و زوجہ میں افہام و تفہیم، آپسی محبت میں اضافے کا سبب

اسلامی گھرانہ: شوہر و زوجہ میں افہام و تفہیم، آپسی محبت میں اضافے کا سبب

شادی کا اصل مسئلہ دو وجودوں کی زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی مفاہمت، انسیت اور یگانگت سے عبارت ہے۔ یقیناً یہ ایک قدرتی امر ہے لیکن اسلام نے جو طریقے، رسم و رواج اور اصول و آئین قرار دیے ہیں اور شادی کے لیے جو احکام بیان کیے ہیں، ان کے ذریعے اس میں دوام و برکت پیدا ہوتی ہے۔ میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنا چاہیے، ہر ایک کو دوسرے کے درد و اور خواہشوں کو سمجھنا اور فریق مقابل کی ہمراہی کرنا چاہیے، اسی کو کہتے ہیں سمجھنا۔ مشہور کہاوت کے مطابق: زندگی میں افہام و تفہیم اور ایک دوسرے کو سمجھنا ضروری ہے، یہ چیزیں محبت بڑھا دیتی ہیں۔ امام خامنہ ای 25 اگست 1992
مہدویت: مہدویت کا عقیدہ، امید کا سرچشمہ

مہدویت: مہدویت کا عقیدہ، امید کا سرچشمہ

مہدویت کے اس عقیدے میں کچھ خصوصیات ہیں جو کسی بھی قوم کے لیے رگوں میں خون اور جسم میں روح کی طرح ہیں۔ ان میں سے ایک امید ہے۔ کبھی کبھی منہ زور اور طاقتور ہاتھ، کمزور اقوام کو ایسے مقام پر پہنچا دیتے ہیں کہ وہ امید کا دامن چھوڑ دیتی ہیں۔ مہدویت کا عقیدہ، دلوں میں امید کو زندہ کرتا ہے۔ وہ انسان کبھی بھی مایوس نہیں ہوتا، جو مہدویت پر عقیدہ رکھتا ہے۔ امام خامنہ ای 16/12/1997
برادر ممالک کا آپسی تعاون، دوسروں پر انحصار سے کہیں بہتر

برادر ممالک کا آپسی تعاون، دوسروں پر انحصار سے کہیں بہتر

مغربی ایشیا کے خطے میں برادر ممالک کا ایک دوسرے سے تعاون اور مدد کرنا دوسروں پر انحصار کرنے سے کہیں بہتر ہے۔ امام خامنہ ای 17 اپریل 2025
ایشیائی اقتصادی مراکز ہماری تجارتی ترجیح ہوں

ایشیائی اقتصادی مراکز ہماری تجارتی ترجیح ہوں

پڑوسی ممالک کو ترجیح دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو وسعت دینی چاہیے۔ ان ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو آسان بنایا جائے جو ایشیا میں اقتصادی مرکز ہیں، جیسے چین، روس اور ہندوستان۔ امام خامنہ ای 15 اپریل 2025
درس اخلاق: ذاتی مسائل میں دوسروں کے ساتھ نرمی

درس اخلاق: ذاتی مسائل میں دوسروں کے ساتھ نرمی

یہ اخلاق ایک دستورالعمل کی حیثیت سے ہمیشہ ہمیں پیش نظر رکھنا چاہیے، اخلاق اسلامی سے کام لیں، تواضع اپنا شعار بنائیں، درگزر کرنا سیکھیں، یہ سب اخلاق اسلامی ہے، ذاتی مسائل میں نرمی سے کام لیں، عوامی مسائل میں اور جو کچھ عوام الناس کے حقوق، لوگوں کے حقوق یا دوسروں کے حقوق سے تعلق رکھتا ہے اس میں نہیں، یہاں نرمی جائز نہیں ہے۔ لیکن ذاتی مسائل میں نرمی سے کام لینا چاہیے۔ امام خامنہ ای 24 اکتوبر 2021
تاریخ کے جاوداں آئيڈیل

تاریخ کے جاوداں آئيڈیل

رسول خدا نے حضرت حمزہ کے شہید ہوتے ہی انھیں آئیڈیل بنانا چاہا، یہ جو پیغمبر نے انھیں "سید الشہداء" کا لقب دیا، یہ آئيڈیل بنانا ہے اور یہ صرف اس دن کے لیے نہیں ہے، رہتی دنیا تک کے لیے ہے اور سبھی مسلمانوں کے لیے ہے۔ امام خامنہ ای 25 جنوری 2022
قرآن کی روشنی میں: عبادتیں اور شرعی فرائض انسان کی پاکیزگی کا وسیلہ

قرآن کی روشنی میں: عبادتیں اور شرعی فرائض انسان کی پاکیزگی کا وسیلہ

تمام انبیاء نے؛ پہلے نبی سے لے کر نبی مکرم و خاتم الانبیاء تک، اپنا ہدف و مقصد تعلیم اور نفس کا تزکیہ قرار دیا ہے۔ (یہ پیغمبر) اور ان کو پاکیزہ بناتا ہے اور ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔ (سورۂ جمعہ، آیت 2) تمام عبادتیں اور شرعی فرائض جن کی ادائیگی کا ہم کو حکم ہوا ہے در حقیقت اسی تزکیے یا اسی تربیت کے وسائل ہیں اور اس لیے ہیں کہ ہم کامل ہوجائیں۔ امام خامنہ ای 2 جنوری 1998
فلسطین شدید زخمی ہے

فلسطین شدید زخمی ہے

آج اسلامی دنیا کا ایک حصہ شدید زخمی ہے، فلسطین زخمی ہے، اسلامی دنیا کو یہ سب دیکھنا چاہیے، سمجھنا چاہیے اور فلسطینیوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنا چاہیے اور اپنی ذمہ داری محسوس کرنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 31 مارچ 2025
خطے کی واحد پراکسی فورس

خطے کی واحد پراکسی فورس

میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس خطے میں صرف ایک پراکسی فورس ہے اور وہ غاصب و فاسد صیہونی حکومت ہے۔ امام خامنہ ای 31 مارچ 2025