بقول امام خمینی

2023 December
ہم اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل غاصب ہے اور جس جگہ آیا ہے، غاصبانہ قبضے کے ذریعے آیا ہے اور بیت المقدس کو آزاد ہونا چاہئے اور اسرائیل کو نکال باہر کرنا چاہئے۔ عرب حکومتوں کو چاہیے کہ متحد ہوں اور اسرائیل کو اپنی سرزمینیوں سے نکال باہر کریں اور سامراجی قوتوں کے ہاتھ کاٹ دیں۔ میں خداوند متعال سے دعا کرتا ہوں کہ ہم اپنی اس آزرو کو حاصل کرلیں۔ امام خمینی 02 اپریل 1979  
2023/12/03
November
ملتوں کو چاہیے کھڑی ہو جائیں اور اپنے علاقے کی فوجوں سے، اپنے علاقے کی حکومتوں سے مطالبہ کریں کہ وہ ان فلسطینیوں کی اور ان شامیوں کی، جن پر ظلم کیا گیا ہے، مدد کریں تاکہ یہ ناسور جڑ سے ختم ہوجائے۔ مجھے توقع ہے کہ ان اسلامی ملکوں کی اقوام ان مسائل پر توجہ دیں گی اور بیٹھی نہیں رہیں گی کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے۔ آج وہ دن ہے، اگر سب (اقوام) اٹھ کھڑی ہوں تو اسرائیل پوری طرح ختم ہوجائے گا۔ مجھے توقع ہے کہ ان حکومتوں کی، (جن کے لئے) اسرائیل صاف صاف کہہ رہا ہے کہ میں ان تمام جگہوں کو لے لوں گا اور ان تمام ملکوں کو وہ اپنی ملکیت سمجھتا ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں وہ ایک ایک قدم کرکے آگے بڑھتا چلا آرہا ہے، آنکھیں کھل جائيں گي اور وہ اس ناسور کے خلاف، جو پورے علاقے کے لئے اور اسلام کے لئے خطرہ ہے، اٹھ کھڑی ہوں گي اور ان مسائل کو صرف باتوں، مذاکرات اور ہنسی مذاق میں نہیں گزار دیں گي۔ امام خمینی 13 جون 1982  
2023/11/25
جس طرح اسلامی جمہوریہ ان عوام کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور دسیوں لاکھ کی مسلمان آبادیوں نے اس اسلامی جمہوریہ کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اور ہم میں سب ان کی مہربانیوں اور قربانیوں کے مرہون منت ہیں اگر اسلامی احکام میں کوئی ایک خدشہ واقع ہوجائے تو نہ پیغمبر اس کو قبول کریں گے اور نہ ہی ہمارے ائمہ علیہم السلام کے لئے وہ قابل قبول ہوگا ، اسی طرح ہم سب کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ ہمارا ہر قدم تیز اور بلند ہو اور ساتھ ہی ساتھ ہمارے تمام اقدامات اسلامی ہوں اور اسلام کی سمت میں اٹھیں۔  امام خمینی 01 جون 1982  
2023/11/21
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت کے موقع پر بہت سے واقعات رونما ہوئے۔ بڑے ہی نادر واقعات ہماری روایات میں بھی اور اہلسنت کی روایتوں میں بھی نقل ہوئے ہیں، منجملہ طاق کسری  کا ٹوٹ جانا اور اس قصر کے چودہ کنگوروں کا گر جانا اور فارس کے آتشکدہ کا خاموش ہو جانا نیز بتوں کا منہ کے بل زمین پر گر جانا، چنانچہ طاق کسری کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ شاید اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ اس عظیم پیغمبر کے زمانے میں طاق ظلم،  ظلم کے تمام طاق خصوصا طاق کسری منہدم ہو گیا۔ کیونکہ اس وقت یہ طاق کسری انوشیرواں کے ظلم کا مرکز تھا۔  امام خمینی  10 دسمبر 1985  
2023/11/12
سامراجی پروپیگنڈہ مشینری اور جو لوگ سامراج کے پٹھو ہیں وہ مسلمانوں کے لئے سیاست میں مداخلت جائز نہیں سمجھتے جبکہ رسول اللہ نے سیاست کی بنیاد دیانت اور دینداری پر رکھی ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) نے حکومت تشکیل دی اور سیاست کے مراکز تشکیل دیئے۔ وہ سیاست جو صدر اسلام میں تھی، ایک عالمی سیاست تھی۔ رسول خدا، اسلامی سیاست کی طرف لوگوں کو دعوت دیا کرتے تھے اور (اسی بنیاد پر) آپ نے حکومت تشکیل دی تھی۔ یہ سامراجی پروپیگنڈہ مشینری، اسلام کی بیخ کنی میں مصروف ہے اور اسلام کے پیکر کو، اس میں پائی جانے والی اصل تعلیمات سے، عاری کر دنیا چاہتے ہیں۔ صدر اسلام میں سیاسی مسائل، مساجد میں ان لوگوں کے ذریعے، جو امام جمعہ ہوتے تھے، حل کئے جاتے تھے اور جنگ کے منصوبے اسی (مسجد) میں تیار کئے جاتے تھے۔ امام خمینی 02 جنوری 1983  
2023/11/05
October
برسوں کے مقدس دفاع کے بعد خدا کے دین کی نصرت نے ایک اور صورت اختیار کر لی ہے۔ جنگ کے لئے تیاری کی ضرورت اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔ خدا اور خلق خدا کے دشمن ایک لمحہ بھی غافل نہیں ہیں اور کمین میں بیٹھے ہوئے ہیں کہ جو کچھ بھی خدائی ہے اس کو نابود کردیں۔ شہدا کے اہل خانہ نے تاریخ میں ابد تک کے لئے اولیائے خدا کی راہ میں مشعلیں روشن رکھنے کا افتخار اپنے ذمے لے لیا ہے۔ شہداء، دوستوں کی بزم میں شمع محفل وصال کی شادمانیوں میں "عند ربھم یرزقون" اور "نفوس مطمئنہ" ہیں جن کو "فادخلی فی عبادی وادخلی جنتی" کا مخاطب قرار دیا گیا ہے۔ امام خمینی 23 نومبر 1988  
2023/10/29
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جس وقت دنیا سے رحلت فرما رہے تھے اس وقت آپ نے اپنے جانشین اور اس کے بعد کے جانشینوں کا زمانۂ غیبت تک تعین کردیا تھا اور اُن جانشینوں نے بھی امام امت کو معین و مشخص کر دیا تھا۔مجموعی طور پر انھوں نے اس امت کو اس کے حال پر کبھی نہیں چھوڑا کہ وہ حیران و سرگرداں ہو۔ اس کے لئے پہلے سے امام معین کردیا، ہادی و رہبر کا تعین کردیا جبکہ ائمہ ہدی سلام اللہ علیہم کا سلسلہ چلتا رہا، وہ امام و ہادی تھے اور ان کے بعد فقہا (کا سلسلہ شروع ہوا)۔ وہ اپنے عہد کے پابند تھے، اسلام شناس اور دین آشنا متقی و زاہد تھے ۔ خواہشات دنیا سے دور، زرق و برق دنیا سے بے فکر اور قوم وملت کے ہمدرد تھے۔ ان کو اس امت کی پاسبانی کے لئے معین کیا جاتا رہا، یہ سب فقہاء تھے جنھیں امت کا امام و رہبر قرار دیا گیا ہے وہی ہیں جو دنیا سے آمریت کا خاتمہ کر دینا اور سبھی کو پرچم اسلام اور قانون کی حکومت کے تحت لانا چاہتے ہیں۔ امام خمینی 09 نومبر 1979  
2023/10/22
جو چیز خدا کے لئے ہوتی ہے وہ آسان ہو جاتی ہے۔ کربلا خدا کے لئے تھی اور چونکہ خدا کے لئے تھی، اس لیے آسان تھی۔ "کل يَوْمٍ عَاشورا و كُلِّ اَرْضِ كَربلا" یہ ایک سبق آموز جملہ ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر دن کربلا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر روز کربلا ہے تو ہر روز بیٹھے آنسو بہائیے (بلکہ) دیکھیے (کربلا والوں نے) کیا کام کیا ہے؟ کربلا کا میدان کس طرح کا (میدان ) تھا؟ ہر روز کربلا کا منظر سامنے رہے، کفر کے خلاف اسلام کا مقابلہ ظلم کے ساتھ انصاف کی لڑائی، بے ایمانی سے بھری فوج کی کثرت کے خلاف ایمان سے سرشار مختصر سی قلت کی جنگ، نہ تعداد کی کمی سے ڈریے اور نہ ہی شکست و نا کامی سے گھبرائیے۔ یہاں ناکامی کا کوئی تصور نہیں جس وقت کام خدا کے لئے ہو تو اس میں شکست نہیں ہوتی، قتل کردئے جائیں تو بھی بہشتی ہیں، قتل کردیں تو بھی بہشتی ہیں ۔ امام خمینی 17 ستمبر 1979  
2023/10/15
اسلامی حکومت کا پروگرام یہ ہے کہ تمام انسان فلاح و کامرانی حاصل کریں اور تمام افراد بشر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آرام اور صحت و سلامتی کی زندگی گزاریں۔ اسلام دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کی زندگی چاہتا ہے اور اسلامی حکومت تمام قوموں اور حکومتوں کے ساتھ مفاہمت اور اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔ البتہ یہ اس صورت میں ہے کہ فریق مقابل بھی اسلامی حکومت کے احترام کا پاس و لحاظ کرے۔ اسلامی جمہوریہ کا منصوبہ ایک ایسی حکومت کو بر سر اقتدار لانا ہے جو تمام طبقوں کے ساتھ عدل و انصاف سے پیش آئے اور کسی طبقے کو کسی دوسرے طبقے پر فوقیت نہ دے، سوائے ان انسانی امتیازات کے جو خود ان کے اندر پائے جاتے ہیں۔  امام خمینی 14 جولائی 1979    
2023/10/08
ایسے ماحول میں جہاں تمام عالمی ذرائع ابلاغ اسلام مخالف ہیں اور حقیقی معنی میں اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں، آج کے پروپیگنڈے ایک الگ خصوصیت رکھتے ہیں اور ہر ایک کے لیے پروپیگنڈہ ضروری ہے۔ ملک کے اندر پروپیگنڈے کی ضرورت ہے کہ کہیں خدا نخواستہ عوام بڑی طاقتوں‎ کے غلط پروپیگنڈوں اور افواہوں کے چکر میں نہ آجائیں اور اس سے بھی بڑھ کر بیرون ملک پروپیگنڈوں کی ضرورت ہے۔ ہمارے معزز خطباء جو اسلام کے مبلغ ہیں، ہمارے علمائے کرام، ہمارے عزیز طلبہ اور دوسرے شعبے جو تبلیغی امور سے تعلق رکھتے ہیں اور اس شرافت مندانہ عمل میں مشغول ہیں، وہ سبھی اپنے کاموں میں تیزی لائیں اور اپنی پروپیگنڈہ مہم کو تیز سے تیزتر کریں اور اپنے عمل کو سرعت بخشیں۔ امام خمینی 16 مئی 1982
2023/10/01