اسلامی حکومت کا پروگرام یہ ہے کہ تمام انسان فلاح و کامرانی حاصل کریں اور تمام افراد بشر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آرام اور صحت و سلامتی کی زندگی گزاریں۔ اسلام دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کی زندگی چاہتا ہے اور اسلامی حکومت تمام قوموں اور حکومتوں کے ساتھ مفاہمت اور اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔ البتہ یہ اس صورت میں ہے کہ فریق مقابل بھی اسلامی حکومت کے احترام کا پاس و لحاظ کرے۔ اسلامی جمہوریہ کا منصوبہ ایک ایسی حکومت کو بر سر اقتدار لانا ہے جو تمام طبقوں کے ساتھ عدل و انصاف سے پیش آئے اور کسی طبقے کو کسی دوسرے طبقے پر فوقیت نہ دے، سوائے ان انسانی امتیازات کے جو خود ان کے اندر پائے جاتے ہیں۔ 

امام خمینی

14 جولائی 1979

 

 

bqwl-mm-khmyny.png