پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جس وقت دنیا سے رحلت فرما رہے تھے اس وقت آپ نے اپنے جانشین اور اس کے بعد کے جانشینوں کا زمانۂ غیبت تک تعین کردیا تھا اور اُن جانشینوں نے بھی امام امت کو معین و مشخص کر دیا تھا۔مجموعی طور پر انھوں نے اس امت کو اس کے حال پر کبھی نہیں چھوڑا کہ وہ حیران و سرگرداں ہو۔ اس کے لئے پہلے سے امام معین کردیا، ہادی و رہبر کا تعین کردیا جبکہ ائمہ ہدی سلام اللہ علیہم کا سلسلہ چلتا رہا، وہ امام و ہادی تھے اور ان کے بعد فقہا (کا سلسلہ شروع ہوا)۔ وہ اپنے عہد کے پابند تھے، اسلام شناس اور دین آشنا متقی و زاہد تھے ۔ خواہشات دنیا سے دور، زرق و برق دنیا سے بے فکر اور قوم وملت کے ہمدرد تھے۔ ان کو اس امت کی پاسبانی کے لئے معین کیا جاتا رہا، یہ سب فقہاء تھے جنھیں امت کا امام و رہبر قرار دیا گیا ہے وہی ہیں جو دنیا سے آمریت کا خاتمہ کر دینا اور سبھی کو پرچم اسلام اور قانون کی حکومت کے تحت لانا چاہتے ہیں۔

امام خمینی

09 نومبر 1979

 

bqwl-mm-khmyny-2.jpg