ایسے ماحول میں جہاں تمام عالمی ذرائع ابلاغ اسلام مخالف ہیں اور حقیقی معنی میں اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں، آج کے پروپیگنڈے ایک الگ خصوصیت رکھتے ہیں اور ہر ایک کے لیے پروپیگنڈہ ضروری ہے۔ ملک کے اندر پروپیگنڈے کی ضرورت ہے کہ کہیں خدا نخواستہ عوام بڑی طاقتوں کے غلط پروپیگنڈوں اور افواہوں کے چکر میں نہ آجائیں اور اس سے بھی بڑھ کر بیرون ملک پروپیگنڈوں کی ضرورت ہے۔ ہمارے معزز خطباء جو اسلام کے مبلغ ہیں، ہمارے علمائے کرام، ہمارے عزیز طلبہ اور دوسرے شعبے جو تبلیغی امور سے تعلق رکھتے ہیں اور اس شرافت مندانہ عمل میں مشغول ہیں، وہ سبھی اپنے کاموں میں تیزی لائیں اور اپنی پروپیگنڈہ مہم کو تیز سے تیزتر کریں اور اپنے عمل کو سرعت بخشیں۔
امام خمینی
16 مئی 1982