شام غریباں کی مجلس حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے پڑھی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ شیطان اور اس کے پیروکار گروہوں کی ایک سازش مومنین کی اجتماعیت کو نابود کرنا اور ان کے باہمی ایمانی رابطے کو ختم کرنا ہوتا ہے۔ حجت الاسلام و المسلمین عالی نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں امداد باہمی، ایثار، ہمدلی، ہمدردی، احساس ذمہ داری اور ایک دوسرے پر رحم کا جذبہ جتنا زیادہ ہوتا ہے معاشرہ خود غرضی اور انفرادی رجحانات سے اتنا دور ہوتا ہے پھر معاشرے پر اجتماعی مومنانہ جذبہ حکمفرما ہوگا اور وہ معاشرہ اجتماعی ولایت یعنی ظہور کے دور کے لئے اتنا ہی سازگار اور تیار ہوگا۔

اس مجلس میں حجت الاسلام سید بھاد الدینی ضیائی نے مصائب سید الشہدا اور رثائی کلام پیش کیا۔