کورونا وائرس کی وبا کے باعث مجلس میں عزاداروں کا اجتماع نہ ہو سکا۔ حجت الاسلام و المسلمین عابدینی نے مجلس پڑھی جس میں آپ نے عقیدہ توحید کے مدارج کے ادراک کے لئے مومنین کے درمیان باہمی رابطے اور اخوت کے رشتے کو لازمی قرار دیا۔ حجت الاسلام و المسلمین عابدینی نے کہا کہ دینی نقطہ نگاہ سے اور متعدد روایتوں کی روشنی میں ایثار و درگزشت، خندہ پیشانی، راہ خدا میں خرچ کرنا اور مشکلات کو حل کرنا مومنانہ اخوت کے مصادیق ہیں اور یہ معصوم سے رابطے اور اللہ کے تقرب کے لئے لازمی ہے۔

اس موقع پر جناب محمود کریمی نے رثائی کلام پیش کیا۔