شیراز یونیورسٹی کے شعبہ نینو ٹکنالوجی کا اسٹال بہت دیدنی تھا جہاں، نینو الیکٹرونک، نینو بایو، نینو کیمسٹری، نینو فزکس، اور نینو مٹیریل کی جدید ترین ایجادات پیش کی گئيں۔
بایو ٹکنالوجی فیکلٹی، کیمیکل انجینیرنگ تحقیقاتی مرکز، فضائي تحقیقاتی مرکز، موسمیاتی مرکز، بحری تحقیقاتی مرکز بھی شیراز یونیورسٹی کے وہ شعبے تھے جنہوں نے نمائش میں اپنی اہم ایجادات پیش کیں اور قائد انقلاب اسلامی نے ان ایجادات کا نزدیک سے معاینہ فرمایا۔
صنعت ومعدنیات کے شعبے میں بھی قائد انقلاب اسلامی کو صوبہ فارس کے ماہرین کی دلچسپ ایجادات دیکھنے کو ملیں۔ نمائش میں وزارت دفاع اور دفاعی صنعت کے شعبے کے ماہرین نے بھی اپنے اسٹال پر اپنی علمی اور سائنسی مصنوعات، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے سامنے پیش کیں۔