رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے الجزائر کے صدر عبدالعزیزبوتفلیقہ سے ملاقات میں اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے قوموں کی استقامت کے تاريخی تجربہ کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا الجزائر ، شمالی افریقہ اوراسی طرح ایران کے تجربات نے یہ ثابت کردیا ہےکہ اپنے حقوق اورمطالبات کے لئے قوموں کی پائمردی نتیجہ بخش ہوتی ہے
رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ حکومتیں قوموں کی نمائندہ ہوتی ہيں تاکہ وہ ان کے حقوق کی حفاظت کرسکیں فرمایا ایران کے عوام اورحکام نے تمام تر دباؤ دھمکیوں اورپابندیوں کے باوجودتسلط پسند نظام کے مقابلے میں استقامت وپائمردی کی وجہ سے بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہيں ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فلسطینی عوام کی کامیابیوں اورحماس کی زیرقیادت عوامی حکومت کے قیام اوراسی طرح لبنان میں اسلامی مزاحمتی تحریک کی سیاسی اورفوجی کامیابی کوان کے ایمان وثبات قدم کا نتیجہ قراردیا ۔