قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے افريقي ملکوں کي ترقي اور باہمی اتحاد کو ایران کے لئے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔

تہران کے دورے پر آنے والے برونڈي کے صدر پيئرنگور ويزيزا سے ملاقات میں قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ برونڈي سميت پورے براعظم افريقہ کا مستبقل تابناک دکھائي دے رہا ہے۔

قائد انقلاب اسلامي نے اس ملاقات ميں براعظم افريقہ کے ملکوں کے خلاف امريکہ اور مغربي ملکوں کي مخاصمت اور استعماري اقدامات کي جانب بھي اشارہ کيا-

آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ايران اور برونڈي کے درميان تعلقات کے فروغ کا خير مقدم کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ افريقي يونين اس براعظم کے تمام ملکوں کي طاقت کا مرکز بن سکتي ہے

اور اسلامي جمہوريہ ايران اس تنظيم کے درميان ہم آہنگي اور اتحاد کي حمايت کرتا ہے-

برونڈي کے صدر نے اس موقع پرکہا کہ ان کے دورے کا مقصد ايران کے ساتھ تعلقات کو پہلے سے زيادہ مضبوط اور پائيدار بنانا ہے- انہوں نے سامراجي طاقتوں کي ريشہ دوانيوں کے نتيجے ميں پيدا ہونے والي مشکلات اور مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برونڈي سميت پورے براعظم افريقہ کے بہتر مستقبل کي اميد

کي جا رہي ہے-

اس ملاقات ميں صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد بھي موجود تھے-