ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے 1020 قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کی درخواست کو منظوری دی۔

ایرانی عدلیہ کے ذرائع کے مطابق ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 1020 قیدیوں کی سزا ئیں معاف کرنے کی درخواست قبول کر لی ہے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملي لاریجانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ پر رہبر انقلاب اسلامی کو ایک خط لکھ کر 1020 قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس کی ولی امر مسلمین نے موافقت کر دی۔
عدلیہ اس طرح کے مختلف مواقع پر ان قیدیوں کی سزا معاف کرنے کی درخواست رہبر انقلاب اسلامی کے پاس بھیجتی ہے جو اس کے لئے مقررہ شرائط پر پورے اترتے ہوں۔