قرن افریقہ کے ممالک اور خاص طور پر صومالیہ میں خشکسالی سے پیدا ہونے والے بحرانی حالات کے پیش نظر ولی امر مسلمین، قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کے دفتر نے ایک بیان میں ایرانی عوام کو قحط زدہ مسلم ملک صومالیہ کی مدد کی دعوت دی۔
اس بیان کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ان دنوں قرن افریقہ کے علاقے خصوصا مصیبت زدہ ملک صومالیہ میں ہم ایک دردناک ترین انسانی بحران کے شاہد ہیں۔ خشکسالی، قحط اور عالمی تنظیموں کے سکوت اور بے توجہی کے نتیجے میں صومالیہ کے دسیوں لاکھ افراد خاص طور پر عورتوں اور بچوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
چنانچہ قائد انقلاب اسلامی کی خاص توجہ کے پیش نظر ایران کے مسلمان اور انسان دوست عوام کو صومالیہ کے قحط زدہ عوام کی امداد کی دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس رحمت و برکت کے مہینے میں صومالیہ کے مسلمان عوام کی مدد کے لئے آگے آئيں اور متعلقہ اداروں کے ذریعے اپنی نقدی اور غیر نقدی امداد صومالیہ کے عوام کے لئے ارسال کریں۔

دفتر قائد انقلاب اسلامی