امام ہشتم فرزند رسول حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی زندگی کا اہم پیغام؛
حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی زندگی کا سب سے اہم پیغام کیا ہے؟ ہمیں امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے روضہ اقدس پر اظہار عقیدت پر ہی اکتفا نہیں کر لینا چاہئے۔ وہ ہمارے امام ہیں، آپ کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، ہمیں آپ کی زندگی سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ آپ کی زندگی میں ہمارے لئے ایک پیغام ہے۔ وہ پیغام کیا ہے؟ میں اس پیغام کو ایک لفظ میں بیان کر دوں؛ امام علی ابن موسی الرضا علیھ الصلاۃ و السلام کی پرماجرا زندگی کا پیغام ہے بے تکان پائيدار استقامت
اگر آج آپ حیات ہوتے تو کن افراد کو اپنا خادم منتخب کرتے؟ کیا سب سے زیادہ دیندار، سب سے زیادہ با ایمان، سب سے زیادہ صالح و با اخلاص افراد کے علاوہ کسی کا (انتخاب فرماتے)؟ کون سے افراد اس کے لئے آگے آتے؟ یقینا امام کی خدمت کے لئے زاہد ترین، عالم ترین، برجستہ ترین اور پاکیزہ ترین افراد کا ہی انتخاب ہوتا۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں دو رکعت نماز کا ثواب اور ارزش، روضے کے صحن میں دو رکعت نماز سے زیادہ ہے۔ صحن میں رو رکعت نماز، صحن کے باہر پڑھی جانے والی دو رکعت نماز سے بہتر ہے۔ یہ ایک روحانی و معنوی علاقہ ہے۔ یہ ہمارا عقیدہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ (صوبہ) خراسان اور (شہر) مشہد میں معنوی برکتیں بہت زیادہ ہیں، یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ اگر ہم انقلاب کی تاریخ لکھتے، اگر اس تحریک اور جد و جہد کو کسی دن ہم ضبط تحریر میں لا سکے۔ اگر بعض افراد نے کبھی یہ کام کیا تو پتہ چلے گا کہ انقلاب کے پورے عمل میں خراسان کی برکتیں، اس پاکیزہ علاقے کی برکتیں کتنی زیادہ تھیں؟!