کسی بزرگ عالم دین کے بارے میں ہے کہ کسی شخص نے ان سے پوچھا کہ امام ظہور کیوں نہیں فرماتے؟
ان بزرگ نے جواب دیا کہ امام کا ظہور آپ کیوں چاہتے ہیں؟ آپ کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اچھا انسان بننا چاہتے ہیں؟ تو ٹھیک ہے اچھے انسان بن جائیے!
امام آکر دنیا کی اصلاح کریں گے۔ امام کے ظہور کے معاملے سے خود آپ کا ذاتی طور پر کیسا تعلق ہے؟ آپ امام کا ظہور اس لئے تو نہیں چاہتے کہ وہ آکر آپ کو پیسے دیں، عہدہ دیں، منصب دیں!
آپ امام کی آمد اسی لئے تو چاہتے ہیں کہ دنیا کی اصلاح ہو جائے۔ بہت اچھی بات ہے۔ آپ بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو امام کی آمد کے بعد اچھے انسان بن جائیں گے۔ تو بہت اچھا ہے! آپ کو اس وقت جو کام کرنا ہے وہ ابھی انجام دے ڈالئے! البتہ امام کی آمد کے بعد یہ کام آسان ہوگا، اس وقت مشکل ہے۔ لیکن اس کا اجر بھی تو زیادہ ہے۔ ہمارا فریضہ یہی ہے۔
امام خامنہ ای
23 جون 2013